Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہیرا منڈی اداکار شیکھر سمن اب سیاست میں اترگئے ہیں۔ وہ بی جے پی شامل ہوگئے۔ ان کے علاوہ کانگریس کی سابق ترجمان رادھیکا کھیڑا نے بھی بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ 

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران تبصرہ کیا کہ اروند کیجریوال عادتاً مجرم نہیں ہیں۔ اروندکیجریوال عوام کے ذریعہ منتخب کئے گئے مجرم ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 6 ماہ میں ہونے والی فصل نہیں ہے۔ 5 سال میں ایک بارلوک سبھا الیکشن ہوتے ہیں۔

ایک بزرگ خاتون نے وزیراعظم مودی کو راکھی باندھنے کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا تو وزیراعظم مودی نے بھی اپنا ہاتھ آگے کردیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے متعلق آج سپریم کورٹ نے اہم تبصرہ کیا ہے۔ آج ان کی ضمانت عرضی پر سماعت چل رہی ہے اورانہوں نے لوک سبھا الیکشن کی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت مانگی ہوئی ہے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد گوتم اڈانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا تہوار ہے اور میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں کر ووٹ دیں۔ ہندوستان مسلسل ترقی کر رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جنگل راج کی بنیاد پر بھی پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ہماری طرف ہیں، اس لئے وہ انہیں مشتعل کر رہے ہیں۔

مین پوری سے موجودہ ایم پی اور ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے کہا، "بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی میں پالیسی اور نیت کا فقدان ہے۔ آج ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ لڑائی سیاسی نظریات کی ہے۔"

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کووزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور منیش سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، سب مل کر اس بار کانگریس کو جتائیں گے۔ کانگریس بھاری اکثریت سے انتخابات جیت رہی ہے۔ الیکشن کمیشن صرف ووٹنگ کے دن شام کو ووٹنگ کا ڈیٹا فراہم کرے۔