Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

غازی پور لوک سبھا سیٹ پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ مرحوم مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری نے اپنا ووڈ ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹرمیڈیٹ کالج محمد آباد میں ڈالا۔ وہ آج پہلا ووٹر بننے کے لئے وقت سے پہلے ہی ووٹنگ بوتھ پر پہنچ گئے تھے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔

پی سی چاکو کیرلہ کی تریشور لوک سبھا سیٹ سے سابق ایم پی ہیں۔ مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے 10 مارچ 2021 کو استعفیٰ دینے تک وہ کانگریس کے رکن رہے۔ چاکو کی طویل سیاسی تاریخ ہے۔ وہ انڈین یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور پارٹی کے اندر مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

58 سالہ رام بچن چوہان سلیم پور لوک سبھا حلقہ کے پکڑی میں ووٹ ڈالنے گئے تھے۔ وہ اپنے گاؤں چک بہادین میں بوتھ نمبر 257 میں ووٹ ڈالنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے۔ وہ اچانک گر کر ہلاک ہو گئے۔

وارانسی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے سادھو پولنگ بوتھ پر پہنچے۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں ووٹ ڈالا ہے۔ کولکاتہ میں بھی اسی طرح ووٹ ڈالنے کے لیے سنت اور بابا بڑی تعداد میں آئے۔

ممبئی میں لینڈنگ کے بعد عملے نے پروٹوکول کی پیروی کی اور سیکیورٹی ایجنسی کے احکامات کے مطابق طیارے کو آئسولیشن بے میں لے جایا گیا۔ تمام مسافر طیارے سے بحفاظت اتر گئے ہیں۔ طیارہ ابھی تک زیر تفتیش ہے۔

رنوا نے ضلعی عہدیداروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی، مناسب سایہ، پنکھے اور بزرگوں، خواتین اور معذوروں کے بیٹھنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عام انتخابات کے آخری مرحلے میں مغربی بنگال کے جنوب 24 پرگنہ کے کلتلی میں اچانک برہم ہوئی بھیڑنے ووٹنگ سینٹرسے ای وی ایم اٹھاکر تالاب میں پھینک دیا۔

ایس پی نویدیتا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ ایک پولیس افسر کے ساتھ رات کو کسی کے گھر پہنچی ہیں۔ ویڈیو میں ان کا بے بی بم واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے تمام مسائل کو پس پشت ڈال کر وہ ملک کے تئیں اپنا فرض بخوبی نبھا رہی ہیں۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ نابالغ ملزم کے خون کا نمونہ اس کی ماں نے اپنے خون کے نمونے سے بدلا تھا، تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ وہ واردات کے وقت نشے میں نہیں تھا۔