UP Police Exam: پیپر لیک کی افواہ پھیلانے پر 20 گرفتار، دوسرے روز 1,67,130 امیدواروں نے چھوڑا امتحان
دوسری شفٹ میں 4,12,418 میں سے 3,36,121 امیدوار حاضر ہوئے جن میں سے 42 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کی گئی اور انہیں سخت جانچ پڑتال کے بعد امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔ یعنی دوسرے دن کل 1,67,130 امیدوار امتحان چھوڑ چکے ہیں۔
Maiya Samman Yojana: سی ایم وزیر اعلی ہیمنت سورین نے مائیہ سمان یوجنا کی رقم 14 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں بھیجی، چیک کریں اکاؤنٹ
وزیر اعلیٰ نے ہزاری باغ، چترا، کوڈرما، بوکارو، دھنباد اور گرڈیہ کی 13 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ خواتین کے کھاتوں میں فی ایک ہزار روپے کی رقم منتقل کی۔
Unified Pension Scheme: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ،یو پی ایس کے ذر یعہ ایسے بدلیں گے سرکاری ملازمین کی زندگی
پی ایم مودی نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ ہمیں ان تمام سرکاری ملازمین پر فخر ہے جو ملک کی ترقی کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔
Kan Singh Nirwan; A role model for village tourism: ’’اپنی جڑوں کو چھوڑ دینے پر انسان کوئی بامعنی کام نہیں کر سکتا…‘‘، قدرتی طرز زندگی کو اپنا کر ولیج ٹورزم کے رول ماڈل بنے کان سنگھ نروان
کان سنگھ نروان کا ماننا ہے کہ دنیا میں زراعت اور ماحولیات سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے جسے گائے سے جوڑنے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ کان سنگھ کہتے ہیں کہ اگر ہندوستان کو دنیا کا لیڈر بننا ہے تو وہ طاقت فوج، سائنس دانوں یا کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں بلکہ ملک کے کسانوں سے آسکتی ہے۔
Modi Govt Launches UPS: اب ملک میں این پی ایس کی جگہ لے گی یونیفائیڈ پنشن اسکیم، 23 لاکھ سرکاری ملازمین کو ملے گافائدہ، جانئے کب ہوگا نافذ ؟
ملک میں نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) کے بجائے اب سرکاری ملازمین کے لیے یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) ہوگی۔ اس کو منظوری دینے سے پہلے پی ایم مودی نے آج مرکزی ملازمین کے لیڈروں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔
Bihar Crime News: بہار کے موتیہاری میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 60 کلو چرس کے ساتھ دو اسمگلر کو کیا گرفتار
پولیس گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چرس کہاں سے لائی جا رہی تھی اور کہاں سپلائی کی جانی تھی۔ پولیس اس پورے معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔
Waqf Amendment Bill 2024:’وقف ترمیمی بل’ کے ذریعہ وقف بورڈ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ، جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں بل پر غور و خوض جاری، ارکان پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندو ی اور ناصر حسین کا مشترکہ بیان
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے کہا کہ، اس بل کے ذریعہ حکومت کی جانب سے جو پیغام دیا گیا ہے وہ اس کی بات کی عکاسی کرتا ہے حکومت کی منشاء اور نیت درست نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا یہ ترمیمی بل دستور کے برعکس ہے۔
Homi Bhabha Cancer Hospital and Research Centre: ڈی اے ای سکریٹری نے ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرکا دورہ، نیو چندی گڑھ میں مریضوں کی دیکھ بھال کی جدید سہولیات کا کیا افتتاح
ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر، نیو چندی گڑھ، جو ٹاٹا میموریل سنٹر کے زیراہتمام قائم کیا گیا ہے، جو ایک ادارہ ہے جسے ایٹمی توانائی کے محکمے نے فنڈ دیا ہے، اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2022 کو کیا تھا۔
Haryana Assembly Election 2024: بی جے پی کے بعد اب اس پارٹی نے انتخابات سے متعلق تاریخ کو آگے بڑھانے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات
الیکشن کمیشن نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ یکم اکتوبر مقرر کی ہے۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو ہونا ہے۔
Jammu Kashmir Election 2024: کانگریس اور نیشنل کانفرنس پارٹی کا اتحاد جموں و کشمیر میں غریبوں کے حقوق چھین لے گا، کشن ریڈی
کشن ریڈی نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی پاکستان کے ساتھ تجارت کی بات کر رہی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ریاستی حکومت کا ہے یا مرکزی حکومت کا؟





