ملک کی راجدھانی دہلی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں ایک اپارٹمنٹ میں زبردست آگ لگنے سے کہرام مچ گیا۔ معاملہ دہلی کے دوارکا میں واقع شبد اپارٹمنٹ کا ہے۔ اس کی اوپری منزل پر زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی وجہ سے تین افراد عجلت میں عمارت سے نیچے گر گئے۔ اپارٹمنٹ سے گرنے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں باپ (یش یادو) اور ان کی بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔ بیٹے کی عمر تقریباً 10 سال بتائی جاتی ہے۔ پانچ افراد پر مشتمل خاندان میں ماں بیٹا زخمی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس کے شعلے آسمان کو چھوتے ہوئے نظر آئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
شبد اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے خوف وہراس
#UPDATE | Two children (a boy and a girl, both aged 10 years) jumped from the balcony to save themselves and were declared dead at a Hospital. Later, their father, Yash Yadav, aged 35 years, also jumped from the balcony and was also declared dead at IGI Hospital: Delhi Police https://t.co/nhdlClz8um
— ANI (@ANI) June 10, 2025
اس وقت دہلی میں شدید گرمی کا دور دورہ ہے۔ پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہیٹ ویو کا الرٹ ہے۔ ایسے میں آگ لگنے کے واقعات لگاتار منظر عام پر آ رہے ہیں۔ اس دوران دہلی کے دوارکا میں شبد اپارٹمنٹ میں زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ کتنی ہولناک ہے اس کا اندازہ تصاویر کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالائی منزل پر لگی آگ تیزی سے پھیلی۔ اس نے نیچے کی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عمارت سے تین افراد کے گرنے کی خبر
دوارکا اپارٹمنٹ میں لگنے والی اس ہولناکی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کئی لوگ ایک منزل پر پھنسے ہوئے ہیں اور بچاؤ کے لیے چیختے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اپارٹمنٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ عمارت سے تین افراد نیچے گرے ہیں۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ بجھانے میں مصروف
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش میں بالکونی سے نیچے گر گئے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ کے عملے نے راحت اور بچاؤ کا کام تیز کردیا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
