Bharat Express

Karnataka’s Kalaburagi:پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو ماری گولی

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سپر مارکیٹ کے قریب ہاتھ میں چاقو لے کر لوگوں پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے

پولیس نے چاقو سے دھمکیاں دینے والے شخص کو گولی ماری: لوگوں پر حملے کی دھمکیاں دے رہا تھا، گرفتار

 Karnataka’s Kalaburagi: کرناٹک کے کالابوراگی میں چوراہے کے بیچ لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا، جب اس شخص نے کھلے عام  لوگوں کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کی دھمکی دی۔ اس شخص نےپولیس پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے اس پر فائرنگ کردی۔ زخمی شخص کو پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا پھر گرفتار کر لیا گیا۔

تاہم پولیس نے ملزم کی مکمل تفصیلات شیئر نہیں کی ۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اس کا کیا ارادہ تھا۔

پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی

واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم سپر مارکیٹ کے قریب ہاتھ میں چاقو لے کر لوگوں پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے اسے روکنے اور اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی تو اس نے پولیس والوں پر حملہ کردیا۔ جس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں اور لوگوں کی حفاظت کے لیےاس شخص پر  گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے وہ شخص  نیچے گر گیا جس کے بعد پولیس نے اسے لاٹھیوں سےبھی سے مارا۔
حملے کے پیچھے کیا وجہ ہے  واضح نہیں ہے – پولیس

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے حملے کے پیچھے کیا مقصد تھا، یہ واضح نہیں ہے۔ ہمیں کنٹرول روم سے کال آئی۔ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک شخص عام لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی مکمل تفصیلات نہیں مل سکیں۔ تفصیلات ملنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسے زخمی حالت میں علاج کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 -بھارت ایکسپریس