Bharat Express DD Free Dish

Chhatarpur, Madhya Pradesh Road Accident: چھترپور میں خوفناک سڑک حادثہ، کار اور ٹرک کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس راستے پر تیز رفتاری معمول بن چکی ہے اور پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پنچنامہ تیار کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سے پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے

مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں جمعہ کی صبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا۔ گل گنج تھانہ علاقے کے چوپاریا مندر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو سامنے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دو
لوگ شدید زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، کار میں سوار ساتوں افراد پرجاپتی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ستنا سے شاہ گڑھ جا رہے تھے۔ حادثہ اتنا  خوفناک تھا کہ کار پوری طرح سے تباہ ہو گئی اور پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثے میں پانچ افراد ہلاک
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مہندر پرجاپتی (30)، لکشمن (40)، دیپک (24)، سریندر (26) اور لالو (17) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ بھوپیندر (22) اور جتیندر (20) شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں پولیس کی گاڑی میں ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ٹرک نے ماری کار کو ٹکر 
اطلاعات کے مطابق، خاندان دو گاڑیوں میں سفر کر رہا تھا؛ کاروں میں سے ایک تیز رفتاری سے چلی گئی، جب کہ پیچھے سے آنے والی سنٹرو کار کو ٹرک نے ٹکرماردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ پٹلے نے بتایا کہ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ وہ ایک شادی سے واپس آرہے تھے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور صحت محکمہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے اسباب جاننے کے لیے دونوں گاڑیوں کے ملبے، سڑک کی حالت اور دیگر شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے۔
کئی حادثات پیش آ چکے ہیں
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس راستے پر تیز رفتاری معمول بن چکی ہے اور پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پنچنامہ تیار کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سے پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read