مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منشیات کے بڑھتے معاملات کے خلاف جمعرات کی شب سڑکوں پر اترے بجرنگ دل کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج معاملہ پر تھانہ کے ذمہ دار کو لائن حاضر کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس معاملہ کی جانچ اے ڈی جی سطح کے افسران سے کرائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اندور میں پولیس نے قانونی کاروائی کی ہے، اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان کے ساتھ ہوئے لاٹھی چارج معاملہ کی جانچ اے ڈی جی سطح کے افسران کریں گے۔
#WATCH मध्य प्रदेश: इंदौर में बीती रात हिंदू संगठन के एक कार्यकर्ता पर दर्ज़ आपराधिक मामले को लेकर इंदौर पुलिस के खिलाफ प्रदर्शन कर रहे बजरंग दल और विहिप कार्यकर्ताओं पर पुलिस ने लाठीचार्ज किया।
ADCP राजेश रघुवंशी ने कहा, “कुछ लोगों ने सड़क जाम कर दी थी और पुलिस पर पथराव भी किया… pic.twitter.com/05KQBCd2Cg
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 16, 2023
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے جمعرات کی شب شہر میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے معاملات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے پالیسیا نامی علاقہ میں چکّا جام کردیا۔ پولیس افسران نے احتجاج کر رہے مظاہرین کو چکا جام ختم کرنے کے لئے کہا ، مگر انہوں نے پولیس کی بات نہیں مانی، اس کے بعد پولیس نے احتجاج کر رہے مظاہرین کو ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹایا،جس میں بجرنگ دل کے کئی کارکنان کو چوٹیں آئی ہیں ۔
احتجاجی مظاہرہ کی کوئی اطلاع نہیں: پولیس
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی تحریک یا احتجاجی مظاہرہ کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جب مظاہرین نے سڑک کو جام کردیا تو پولیس نے کارکنان کو پہلے سمجھایا اوربعد میں طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی کاروائی میں بجرنگ دل کے کئی کارکنان کو چوٹیں آئی ہیں، وہیں پولیس کی کاروائی پر برہم بجرنگ دل کے کارکنان نے سنگ باری بھی کی،جس کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس۔