راما یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کا تیز دھار ہتھیار سے قتل، تہہ خانے میں خون آلود لاش پڑی ملی
Kanpur: کانپور کے ہاسٹل میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کی لاش ملنے کے واقعے پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) آنند پرکاش تیواری نے کہا کہ ہاسٹل میں ایک طالب علم کی موت ہوئی ہے، طلبہ سے بات کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ باہر سے کوئی نہیں آیا، طالب علم رات 1:45 تک متحرک تھا، لاش سیڑھیوں کے نیچے سے ملی، سر پر چوٹ کے نشانات بھی ملے ہیں، تحقیقات جاری ہے۔
مقتول ساحل، ایم بی بی ایس اولڈ بوائز ہاسٹل کے کمرہ نمبر 127 میں اپنے روم پارٹنر امت گوتم کے ساتھ رہتا تھا، جو بہار کا رہنے والا تھااور ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس امت سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
کانپور کے بٹھور تھانہ علاقے میں واقع راما یونیورسٹی کے میڈیکل کالج ڈپارٹمنٹ کے ہاسٹل کے تہہ خانے میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے طالب علم ساحل سارسوت (24) کو تیز دھار چیز سے قتل کر دیا گیا۔ متوفی متھرا کے آشا منڈی کا رہنے والا تھا۔ صبح گارڈ جئے سنگھ نے خون میں لت پت لاش پڑی دیکھی۔
اس کے بعد کالج انتظامیہ کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فارنسک ٹیم پہنچ گئی۔ فارنسک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ ٹیم کے مطابق قتل تیز دھار ہتھیار سے کیا گیا۔ ساحل کے کپڑے خون سے رنگے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں- Socialist Party (India) organizes meeting: سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) انڈیا اتحاد کی حمایت کے لیے میٹنگ کا کیا اہتمام
#WATCH कानपुर में MBBS के छात्र का होस्टल में शव मिलने की घटना पर संयुक्त पुलिस आयुक्त(कानून-व्यवस्था) आनंद प्रकाश तिवारी ने बताया, “एक छात्र की होस्टल में मृत्यु हुई है। छात्रों से बात की जा रही है। सीसीटीवी फुटेज देखा गया है, बाहर से कोई नहीं आया है। रात 1:45 तक छात्र सक्रिय… pic.twitter.com/Ww15sZ9TDR
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 26, 2023
جوائنٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری، ڈی سی پی ویسٹ وجے دھول اور اے سی پی کلیان پور وکاس کمار پانڈے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ساحل ایم بی بی ایس اولڈ بوائز ہاسٹل کے کمرہ نمبر 127 میں اپنے روم پارٹنر امت گوتم کے ساتھ رہتا تھا، جو بہار کا رہنے والا تھا، جو ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر میں پڑھتا تھا۔ پولیس امت سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس