Bharat Express DD Free Dish

Ganga water level above warning level: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا کے پانی کی سطح انتباہی سطح سے اوپر، ضلع انتظامیہ نے جاری کیا الرٹ

ڈپٹی کمشنر ہیمنت ستی نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ دیارہ کا علاقہ خالی کر دیں، کشتیوں گنجائش سے زیادہ سواری نہ بھریں، سیلابی پانی میں ریلز بنانا بند کریں اور بچوں کو ندی کے قریب جانے سے روکیں۔ ڈی سی نے گنگا کے کنارے جا کر پانی کی سطح کا جائزہ لیا اور افسران کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کی تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

صاحب گنج میں گنگا کے پانی کی سطح انتباہی سطح سے اوپر

صاحب گنج: جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا ندی کا پانی انتباہی سطح کو عبور کر گیا ہے۔ اتوار کو پانی کی سطح 26.25 میٹر کے انتباہی نشان کو عبور کر کے 26.89 میٹر تک پہنچ گئی۔ پیر کی صبح تک یہ 27.25 میٹر تک جا سکتا ہے جو خطرے کے نشان سے زیادہ ہوگا۔

اونچی جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں لوگ

صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اتوار کی دو پہر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پانی کی سطح بڑھنے سے دیارہ اور شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ بھارتیہ کالونی، رسول پور دہلا نیا ٹولہ، بجلی گھاٹ کے سامنے نیا ٹولہ، چانن اور کبوترکھوپی جیسے علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دیارہ کے علاقے کے لوگ اپنے سامان اور مویشیوں کے ساتھ اونچی جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں۔

صاحب گنج میں بڑھ گیا ہے سیلاب کا خطرہ

گنگا ندی کے بالائی علاقوں پریاگ راج، بکسر، پٹنہ، مونگیر، بھاگلپور اور کہلگاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے صاحب گنج میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

لوگوں سے دیارہ کا علاقہ خالی کرنے کی اپیل

ڈپٹی کمشنر ہیمنت ستی نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ دیارہ کا علاقہ خالی کر دیں، کشتیوں گنجائش سے زیادہ سواری نہ بھریں، سیلابی پانی میں ریلز بنانا بند کریں اور بچوں کو ندی کے قریب جانے سے روکیں۔ ڈی سی نے گنگا کے کنارے جا کر پانی کی سطح کا جائزہ لیا اور افسران کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کی تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

انتظامیہ نے کی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے امکان کے پیش نظر کشتیوں، جان بچانے والے آلات، ادویات اور ایمبولینسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور گنگا کے پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محفوظ رہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read