Bharat Express

Cold Wave:دہلی این سی آرسمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا ستم ابھی  بھی جاری

قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

دہلی این سی آرسمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا ستم ابھی  بھی جاری

Cold Wave:دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی سردی سے لوگو ں برا حال ہورہا ہے ۔ مغربی اتر پردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش میں سردی کی لہر کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے جنوبی ہریانہ اور شمالی راجستھان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت صفر کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں منگل کو قومی راجدھانی دہلی میں سردی کی لہر جاری رہی وہیں کم از کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی ہندوستان میں کئی مقامات پر ہلکی دھوپ کھلی ہوئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود سردی پر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھائی دے رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتہ شدید سردی کا قہر جارہی ہے۔ 18 جنوری کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سیلسیس ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 25 جنوری کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں شدید ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے۔

بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کپکپانے والی سردی

 محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیشین گوئی میں کہا ہے کہ آئندہ ہفتے دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی والی بارش کی امید ہے۔ اس کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ اور یوپی میں شدید سردی پڑنے کے امکانات ہیں۔ اتر پردیش کے کئی شہروں میں سورج نکلنے کے باوجود  سردی میں کمی نہیں ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ سردی کی تیز لہر کی وجہ سے آٹو ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک آٹو ڈرائیور نے کہا، “اس وقت ٹرینیں بہت تاخیر سے چل رہی ہیں اور مسافر سردی کی وجہ سے نہیں نکل رہے ہیں۔ بعض اوقات کمائی  بھی نہیں  ہوپاتی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے آنے والے ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث 21 جنوری سے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب 23 اور 24 جنوری کو کئی مقامات پر تیز بارش   کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث میدانی علاقوں میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس