Bharat Express DD Free Dish

Indian media and entertainment industry to be worth $100 billion in next decade: بھارتی میڈیا اور تفریحی صنعت اگلی دہائی میں 100 بلین ڈالر کی ہوگی- مکیش امبانی

مکیش امبانی نے پہلگام حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ملک وزیر اعظم کے ساتھ ہے

ممبئی ، یکم مئی، 2025 ، ریلائنس کے چیئر مین مکیش امبانی کا خیال ہے کہ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت اگلی دہائی تک چار گنا ترقی کی شرح حاصل کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ 100 بلین ڈالر سے زیادہ کے اعداد و شمار تک پہنچ سکتی ہے۔ اس وقت اس مارکیٹ کی مالیت تقریباً 28 بلین ڈالر ہے۔ مکیش امبانی ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ ورلڈ آڈیو ویژول اینڈانٹرٹینمنٹ سمٹ ( WAVES) 2025 سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جی کی دوراندیش قیادت میں ہندوستان ایک سر کردہ ڈیجیٹل ملک بن گیا ہے۔ کہانی سنانے کے فن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے امتزاج نے ہندوستان کے تفریحی اور ثقافتی اثر ورسوخ کو وسعت دی ہے۔ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) اور عمیق ٹیکنالوجیز کے ٹولز ہماری کہانیوں کو پہلے سے کہیں زیادہ دلکش بنا سکتے ہیں اور مختلف زبانوں، ممالک اور ثقافتوں کے سامعین تک فوری طور پر پہنچ سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے انتہائی باصلاحیت نوجوان عالمی تفریحی صنعت پر راج کریں گے۔

پہلگام میں حالیہ وحشیانہ دہشت گردانہ حملے پر بات کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا، ” ہم تمام متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ مشکل حالات میں بھی وزیر اعظم کا یہاں جانا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے ۔ مودی جی ، امن ، انصاف اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف اس لڑائی میں آپ کو 145 کروڑ ہندوستانیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہندوستان کی فتح بھی یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا،” و یوز جدت، ثقافت اور تعاون کا ایک عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہیں۔ 5000 سال سے زیادہ کے ہمارے تہذیبی ورثے میں، ہمارے پاس لازوال کہانیوں کا ایک بہت بڑا خزانہ ہے ۔ رامائن اور مہا بھارت سے لے کر لوک کہانیوں اور درجنوں زبانوں میں کلا سیکس ہیں۔ یہ دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھوتی ہیں ، بھائی چارے کی قدر کرتی ہیں، انسانی ہمدردی کی قدر کرتی ہیں اور کوئی بھی ملک ہندوستان کی کہانی سنانے کی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read