Bharat Express

India among world’s top 10 exporters of high-value products: ہندوستان High-Value Products  میں دنیا کےٹوپ 10 سب سے ایکسپورٹ  کنندگان میں شامل

الیکٹرک موٹر اور جنریٹر کے پرزوں کی ایکسپورٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2023 میں $1.15 بلین تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ہندوستان کا عالمی حصہ 4.86 فیصد ہے۔

منگل  دسمبر کو تجارت اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان High-Value Products کی ایکسپورٹ میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق قیمتی پتھروں کی عالمی منڈیوں میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد اب یہ ملک سیمی کنڈیکٹر اور برقی آلات کی برآمد میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ ہندوستان کی  ایکسپورٹ کی کارکردگی ملک کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ الیکٹرانکس اور سیمی کنڈیکٹرز پر ہندوستان کی توجہ کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
مصنوعات کی ایکسپورٹ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ملک سے ان مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھ کر 1.91 بلین ڈالر ہو گئی ہیں ،جو کہ 2014 میں 0.23 بلین ڈالر تھی۔ عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کا حصہ بڑھ کر 1.40 فیصد ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہندوستان الیکٹرانکس اور سیمی کنڈیکٹر کی ایکسپورٹ میں دنیا میں 9 ویں مقام پر آگیا ہے جو اس سے قبل 2014 میں 20 ویں مقام پر تھا۔
سیمی کنڈیکٹر کی فراہمی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ظاہر کرتی ہے کہ سیمی کنڈیکٹر سپلائی چین میں ملک کی شرکت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان نے خود کو قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی برآمد میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کیا ہے۔ جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں ملک کا حصہ 2023 میں بڑھ کر 36.53 فیصد ہو گیا ہے ،جو اس سے قبل 2014 میں 2.64 فیصد تھا۔ اس کی ایکسپورٹ  مالیت 1.52 بلین ڈالر رہی ہے۔
برقی موٹر اور جنریٹر برآمد

الیکٹرک موٹر اور جنریٹر کے پرزوں کی ایکسپورٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2023 میں $1.15 بلین تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ہندوستان کا عالمی حصہ 4.86 فیصد ہے۔ اس کی وجہ سے برقی موٹر اور جنریٹر کے پرزوں کی  ایکسپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے جو 2014 میں 21ویں نمبر پر تھی۔
پیٹرولیم ایکسپورٹ

پیٹرولیم کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ 2023 میں بڑھ کر 84.96 بلین ڈالر ہو گیا ہے، جو 2014 میں 60.84 بلین ڈالر تھا۔ پٹرولیم  ایکسپورٹ  کی عالمی منڈی میں ہندوستان کا حصہ بڑھ کر 12.59 فیصد ہو گیا ہے۔ زرعی کیمیکل سیکٹر میں بھی ہندوستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ 2023 میں بڑھ کر 4.32 بلین ڈالر ہو جائے گا۔ عالمی منڈی میں ملک کا حصہ بڑھ کر 10.85 فیصد ہو گیا ہے جو 2014 میں 5.89 فیصد تھا۔

چینی کا ایکسپورٹ

ہندوستان کی چینی کے ایکسپورٹ میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ گنے یا چقندر سے بنی چینی کی عالمی منڈی میں 2014 میں 4.31 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 12.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی ایکسپورٹ قیمت 2023 میں $3.72 بلین ہونے کی توقع ہے، جس سے چینی کے دوسرے سب سے بڑے  ایکسپورٹ کنندہ کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ ہندوستان کی کول ٹار ڈسٹلیشن مصنوعات کی  ایکسپورٹ 2023 میں $1.71 بلین تک پہنچ جائے گی، جس سے عالمی منڈی میں ملک کا حصہ بڑھ کر 5.48 فیصد ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read