Bharat Express

Petrol Diesel Prices: خام تیل کی قیمت میں اضافہ، جانیں ملک میں کہاں سستا اور کہاں مہنگا

خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافہ کے درمیان تیل کمپنیوں نے 13 مارچ 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، جانیں آپ کے شہرمیں پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں

Petrol Diesel Prices: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ چند دنوں سے اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں آج بھی اضافہ جاری ہے۔ خام تیل ڈبلیو ٹی آئی میں 0.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 77.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب برینٹ آئل 0.74 فیصد بڑھ کر 83.23 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ دریں اثنا، تیل کمپنیوں نے آج کے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ جاری کر دیے ہیں۔

۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان 13 مارچ 2023 کی صبح تیل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمت مستحکم رہی۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

بنگلورو میں پٹرول کی قیمت 101.94 روپے فی لیٹر اور 87.89 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

چندی گڑھ میں پٹرول کی قیمت 96.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 84.26 روپے فروخت ہورہا ہے۔۔

گروگرام میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 97.18 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ڈیزل 33 پیسے بڑھ کر 90.05 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

لکھنؤ میں پٹرول کی قیمت 96.57 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.76 روپے فروخت ہورہا ہے، اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نوئیڈا میں پٹرول 11 پیسے سستا ہو کر 96.65 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے، جب کہ ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

 –بھارت ایکسپریس

 

Also Read