Bharat Express DD Free Dish

Horrific Accident in Patna: پٹنہ میں تیز رفتار کار نے تین پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، خاتون کانسٹیبل کی علاج کے دوران موت

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پولیس رات کے وقت اٹل پاتھ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تب تیز رفتار اسکارپیو نے وہاں کھڑے تین پولیس والوں کو ٹکر مار دی۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی دیر رات اٹل پاتھ پر پیش آئے ایک دردناک  حادثے نے امن و امان پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جھنڈے والی اسکارپیو  کارنے چیکنگ کر رہے پولیس اہلکاروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں خاتون کانسٹیبل کومل کی موت ہو گئی، جب کہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ متوفی کانسٹیبل کی شناخت ایس کے پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات کومل کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب پولیس رات کے وقت اٹل پاتھ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔ تب تیز رفتار اسکارپیو نے وہاں کھڑے تین پولیس والوں کو ٹکر مار دی۔ اس تصادم میں سب انسپکٹر دیپک منی، اے ایس آئی اودھیش کمار اور خاتون کانسٹیبل کومل بری طرح زخمی ہو گئی۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کانسٹیبل کومل کو مردہ قرار دے دیا۔

خاتون کانسٹیبل جاں بحق، دو زخمی

پولیس کے مطابق اسکارپیو سوار حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،  قابل ذکر بات یہ ہےکہ  رفتارکے باعث کار بے قابو ہو گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read