گجرات : ولساڈ میں وین پیٹرو کیمیکل کمپنی میں دھماکہ دو کی موت
Gujarat Explosion: گجرات کے ولساڈ ضلع میں پیر کی رات ایک فارما کمپنی میں اچانک ہوئے دھماکہ کے بعد خوفناک آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ حکام کے مطابق ولساڈ ضلع کے سریگرام جی آئی ڈی سی کیمیکل زون میں وین پیٹرو کیمیکل کمپنی میں اچانک دھماکہ۔ اس دھماکہ کے دوران عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
Valsad, Gujarat| 2 died & 2 injured in a blast occurred at a company in Sarigam GIDC around 11 pm yesterday night. Reason of the blast is unknown. Rescue operation has been stopped temporarily, to be resumed in the morning. Dead bodies are yet to be identified: SP, Valsad pic.twitter.com/CzOnNetah5
— ANI (@ANI) February 27, 2023
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم کیمیکل کا علم نہ ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے پانی کا استعمال نہیں کر سکے۔ راہول مراری، فائر فائٹر ساریگم نے کہا کہ ہمیں فون آیا کہ آگ لگ گئی ہے۔ اب تک اس حادثہ میں دو لاشیں ملی ہیں۔ دو افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہاں کوئی سیکورٹی اہلکار نہیں تھا۔ ہم فائر فائٹنگ آپریشن شروع نہیں کر سکتے کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ آگ کے پیچھے کون سا کیمیکل ہے۔
ولساڈ ایس پی وجے سنگھ گجر کے مطابق سریگرام جی آئی ڈی سی میں وین پیٹرو کیمیکل کمپنی میں دھماکہ ہوا،اس دھماکہ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
-بھارت ایکسپریس