Bharat Express

Patan Bus Accident: گجرات کے پاٹن میں بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم، چار افراد ہلاک، تشویشناک حالت میں تین لوگ اسپتال میں داخل

گجرات کے مشہور سیاحتی مقام ساپوتارہ میں اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ سورت سے آرہی ایک لگژری بس ساپوتارہ گھاٹ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

پاٹن میں بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم

پاٹن: جمعہ کی صبح گجرات کے پاٹن میں رادھن پور کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں شدید زخمی تینوں افراد کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ آنند سے راپر جا رہی بس رادھن پور کے قریب ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔

حادثے میں بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر اور ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس میں پھنسے تمام لوگوں کو باہر نکالا۔ چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ تین شدید زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گجرات کے مشہور سیاحتی مقام ساپوتارہ میں اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ سورت سے آرہی ایک لگژری بس ساپوتارہ گھاٹ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read