سی ایم نتیش کمار۔
پٹنہ: مہاپرو چھٹھ کے دوران بھاگلپور ضلع کے اسماعیل پور تھانہ علاقے سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ گنگا ندی میں ڈوبنے سے ایک ہی گاؤں کے چار معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔ اس دردناک حادثے پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دکھ بھرا ہے۔ انہوں نے ایشور سے دعا کی کہ غم زدہ خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
پیر کے روز نوگچھیا انومنڈل کے نوٹولیہ گاؤں میں بچے چھٹھ گھاٹ بنانے کے بعد ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران ان کا ایک ساتھی گہرے پانی میں پھنس گیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں باقی تین بچے بھی ندی کی گہرائی میں چلے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں مچا کہرام
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگ فوراً ندی کے کنارے پہنچے اور بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ بعد میں اسماعیل پور تھانہ پولیس اور غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ گاؤں والوں اور غوطہ خوروں کی مسلسل کوششوں کے بعد چاروں بچوں کو ندی سے نکالا گیا۔ انہیں فوراً اسماعیل پور اسپتال پہنچایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے سب کو مردہ قرار دے دیا۔
غم میں بدل گئی چھٹھ پوجا کی رونق
ایک ہی گاؤں کے چار بچوں کی موت سے پورے علاقے میں سوگ چھا گیا۔ چھٹھ پوجا کی رونق غم میں بدل گئی۔ نوٹولیہ اور آس پاس کے محلوں میں چیخ و پکار اور سوگ کا ماحول پھیل گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بچے بہت خوش تھے اور بڑے بزرگوں کی گھاٹ بنانے میں مدد کر رہے تھے، مگر دیکھتے ہی دیکھتے خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
گھاٹوں پر بیریکیڈنگ کرنے کا حکم جاری
چھٹھ جیسے پوترا تہوار کی تیاریوں کے دوران پیش آیا یہ سانحہ لوگوں کے دلوں کو جھنجھوڑ گیا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں گنگا کے کنارے سیکورٹی بڑھانے اور گھاٹوں پر بیریکیڈنگ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس دوران پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چھٹھ پوجا کے دوران ندی میں نہاتے وقت احتیاط برتیں، خاص طور پر بچوں کو اکیلا نہ جانے دیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
