ناگپور میں سولر ایکسپلوسیو فیکٹری میں دھماکہ
ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور میں سولر ایکسپلوسیو فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ناگپور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق سولر ایکسپلوسیوز پرائیویٹ سیکٹر میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ فیکٹری میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور کام کر رہے تھے۔ دھماکے سے قبل فیکٹری کا فائر الارم بج گیا تھا جس کے باعث کئی مزدوروں کو بحفاظت باہر نکلنے کا وقت مل گیا، لیکن فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
دھماکے کی زد میں آنے سے متعدد افراد زخمی
اس کے علاوہ دھماکے کی زد میں آنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں کیلاش ورما، منیش ورما، سنی کمار، ارون کمار، اتل مڈاوی، سوربھ ڈونگرے، تیجس باندھتے، سورج گٹکے، اکھل بونے اور دھرم پال منوہر شامل ہیں۔
واقعے کے دوران موجود تھے 13 سے 14 افراد
ورکر اکھل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ دھماکے کے وقت وہ پلانٹ میں کام کر رہا تھا۔ اس کے فوراً بعد ہمیں الرٹ ملا لیکن جب ہم باہر نکل رہے تھے تو پلانٹ میں دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ہم کچھ سمجھ نہیں سکے اور دھماکے کی جگہ سے ہمارا فاصلہ صرف آدھا کلومیٹر تھا۔ اس واقعے کے دوران پلانٹ میں تقریباً 13 سے 14 افراد موجود تھے۔
کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک: ڈاکٹر نوپال
واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر نوپال ڈنڈے نے کہا کہ بدھ کی دیر رات ہمیں اطلاع ملی کہ ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ہمارے پاس کچھ مریض لائے گئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈنڈے اسپتال میں تقریباً 22 سے 23 مریض لائے گئے ہیں۔ ان میں سے 9 مریض داخل ہیں جن میں سے 4 مریض آئی سی یو میں ہیں اور باقی 5 مریض وارڈ میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ باقی مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس وقت آئی سی یو میں چار مریض ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شروع کی تحقیقات
فی الحال انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ وہیں، مقامی حکام نے حفاظتی معیارات کا جائزہ لینے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی بات کہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


