Bharat Express

Government officer demand Sexual Favor to Girl for job: نوکری کے بدلے طالبات سے جنسی تعلقات کا مطالبہ، ملزم افسر برطرف

گوالیار پولیس نے منگل کو سیڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے افسر کو پکڑ لیا۔ الزام ہے کہ افسر نے طالبات سے نوکری کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا تھا۔

نوکری کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کرنے والے افسر کو پولیس نے پکڑ لیا

مدھیہ پردیش کے گوالیار سے انسانیت کو شرما دینے والا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہاں ایک شخص طالبات کو ملازمت دلانے کے عوض ان سے جنسی تعلقات کا مطالبہ کر رہا تھا۔ پولیس نے کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سیڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں بطور پروڈکشن اسسٹنٹ کام کر رہا ہے۔ ملزم کا نام سنجیو کمار ہے۔

منگل کو پولیس ملزم کو بھوپال سے گرفتار کر کے گوالیار لے آئی۔ معلومات کے مطابق سنجیو نے تین طالبات کو نوکری کے بدلے ایک رات کے لیے جنسی تعلقات بنانےکو کہا تھا۔ اس معاملے میں ریوا کے رہنے والے ایک طالب علم نے گوالیار پولیس سے شکایت کی تھی۔ اس کے بعد گوالیار پولس کی کرائم برانچ نے کیس درج کرکے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء سیڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین منالال گوئل نے افسروں کو ملزم سنجیو کمار کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ اس معاملے میں ایس پی ہرشی کیش مینا نے کہا کہ سنجیو کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔ سنجیو کمار کے محکمہ سے بھی معلومات مانگی جا رہی ہیں۔ ریوا کے رہائشی ایک طالب علم کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس۔