Bharat Express

LPG Cylinder Price: نئے سال کی پہلی صبح ایل پی جی یوزر کو ملا  تحفہ ! ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت آج سے پورے ملک میں  ہوجائے گی لاگو

آپ کو بتاتے چلیں کہ دسمبر کے مہینے میں ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہو گیا تھا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

نئے سال میں حکومت نے ایل پی جی یوزر کوراحت بھرا تحفہ دیاہے۔ آج سے لیکڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 14 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئ ہے۔ ایل پی جی گیس کی نئی قیمت 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر ہوہےقابل ذکر بات یہ ہے کہ  14 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت آج سے پورے ملک میں لاگو ہو جائے گی۔

کس شہر میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کس ریٹ پر دستیاب ہوگا؟

آج سے ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1804 روپے میں آپ  کو ملے  ہوگا۔ پہلے اس کی قیمت 1818.50 روپے تھی۔ اس کے علاوہ یہ کولکتہ میں 1911 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ممبئی میں آج سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1756 روپے میں دستیاب ہوگا۔ چنئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 14.5 روپے کی کمی ہوئی ہے اور وہاں اس کی قیمت 1,966 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت نے سال 2025 میں بھی گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یکم جنوری 2025 کو دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 803 روپے میں دستیاب رہے گا۔ اس کے علاوہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ممبئی میں 802.50 روپے، چنئی میں 818.50 روپے اور پٹنہ میں 892 روپے ہو گی۔

کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں پانچ ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا تھا

آپ کو بتاتے چلیں کہ دسمبر کے مہینے میں ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہو گیا تھا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ انڈین آئل کے مطابق 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 16.50 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس سے پہلے بھی نومبر کے مہینے میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہو گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سرکاری تیل کمپنیاں ماہ کے پہلے دن گیس سلنڈر کی قیمتوں کا فیصلہ کرتی ہیں۔

Also Read