راجستھان میں منی پور جیسا واقعہ! آدیواسی خاتون کو شوہر نے گاؤں والوں کے سامنے برہنہ کرکے گھمایا
An incident like Manipur in Rajasthan!: راجستھان میں آدیواسیوں کے خلاف جرائم کے معاملات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ اب راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک گاؤں میں منی پور جیسی بربریت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک قبائلی خاتون کی برہنہ گھمایا(پریڈ )کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔
प्रतापगढ़ जिले में पीहर और ससुराल पक्ष के आपसी पारिवारिक विवाद में ससुराल पक्ष के लोगों द्वारा एक महिला को निर्वस्त्र करने का एक वीडियो सामने आया है।
पुलिस महानिदेशक को एडीजी क्राइम को मौके पर भेजने एवं इस मामले में कड़ी से कड़ी कार्रवाई के निर्देश दिए हैं।
सभ्य समाज में इस…
— Ashok Gehlot (@ashokgehlot51) September 1, 2023
چیف منسٹر اشوک گہلوت کی ہدایت پر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس امیش مشرا نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش ایم این کو جمعہ کی رات پرتاپ گڑھ روانہ کیا۔
دھاریواد تھانے کے انچارج پشاور خان نے بتایا کہ جمعرات کو تھانہ علاقے کے پہاڑی گاؤں میں 21 سالہ خاتون کو اس کے سابق شوہر کانا اور دیگر رشتہ داروں نے برہنہ کر کے گھمایا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے سابق شوہر کنا سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے جمعہ کی رات دیر گئے جے پور میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اے ڈی جی دنیش ایم این کو پرتاپ گڑھ بھیجا گیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پرتاپ گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ”ایک خاتون کو برہنہ کیے جانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ مہذب معاشرے میں اس طرح کے واقعات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور انہیں سزا دلانے کے لیے ‘فاسٹ ٹریک کورٹ’ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ حاملہ خاتون کی لوگوں کے سامنے برہنہ پریڈ کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا، لیکن انتظامیہ کو اس کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے راجستھان کو شرمندہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے لوگوں سے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔
بھارت ایکسپریس