Bharat Express

First flight school to come up at Tezu Airport: تیزو ہوائی اڈے پر اروناچل پردیش کا پہلا فلائٹ اسکول قائم ہوگا،معاہدہ طے

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حال ہی میں ہرکیولس ایویشن ٹریننگ اسکول پرائیوٹ لمیٹیڈکے ساتھ اروناچل پردیش میں ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کےتیزوہوائی اڈے پر فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے بعد گروپ پوز دیتے ہوئے اہلکار

First flight school to come up at Tezu Airport: ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حال ہی میں ہرکیولس ایویشن ٹریننگ اسکول پرائیوٹ لمیٹیڈکے ساتھ اروناچل پردیش میں ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کےتیزوہوائی اڈے پر فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اروناچل پردیش میں پہلے ایف ٹی او کے قیام کے عمل کو تیز کرے گا جس سے تجارتی پائلٹ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس نمایاں سیاحتی مقام میں ایف ٹی او کے قیام کے ساتھ، ہوابازی کے خواہشمند پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ ایوی ایشن اکیڈمی انہیں کمرشل پائلٹ بننے کے لیے بہترین ٹریننگ فراہم کرے گی۔

اس تازہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھنڈو نے ٹویٹر پر لکھا: “ایک ہوائی اڈہ اپنے ساتھ سفر میں آسانی اور ترقی کا ماحولیاتی نظام، مواقع لاتا ہے۔ خوشی ہے کہ اروناچل پردیش کی پہلی فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن  نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس اقدام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی ایوی ایشن اکیڈمی نوجوانوں کو فروغ پذیر ہوابازی کی صنعت میں شامل ہو کر اپنے کیرئیر میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

 ادھر دوسری جانب اس معاہے پر  اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ چونا مین نے ٹویٹ کیا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔اس  مفاہمت نامے سے نہ صرف ریاست میں ہوا بازی کی تربیت کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اس سے مزید تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں بھی مدد ملے گی۔