Bharat Express

UPI ٹرانزیکشن میں 38فیصد کا اضافہ!بنے ریکارڈز، اتنے بلین ٹرانزیکشن ہوئے

ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے ڈیٹا کے مطابق کریڈٹ کارڈز پر بقایا یاصارفین کے ذریعہ ادا کی جانے والی کل رقم اکتوبر 2023 میں 2.8 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ جو کہ  پچھلے سال اکتوبر میں یہ 2 لاکھ کروڑ روپے تھی۔

UPI ٹرانزیکشن میں 38فیصد کا اضافہ!بنے ریکارڈز، اتنے بلین ٹرانزیکشن ہوئے

اکتوبر 2023 میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) نے 10 بلین مرچنٹ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ تہوار کے موسم کے کی وجہ سے UPI ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ڈیجیٹل ادائیگی کا موڈ بن گیا۔

UPI نے اکتوبر میں کل 16.5 بلین ٹرانزیکشن ریکارڈ کیا۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 31 اکتوبر کویعنی دیوالی کے دن UPI پر 64.4 کروڑ کاٹرانزیکشن ہواہے۔ یہ ایک دن میں سب سے زیادہ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے۔

موبائل والِٹس اور کارڈز کی نمائش

UPI کے ساتھ ساتھ کریڈٹ کارڈ کے موبائل ٹرانزیکشن میں بھی اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 43.3 کروڑ ٹرانزیکشن کا اندراج کیا گیا۔ یہ پچھلے سال کے 320 ملین سے تقریباً 35 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب ڈیبٹ کارڈ کے ٹرانزیکشن میں کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر 2023 میں ڈیبٹ کارڈ کی ٹرانزیکشن 14.4 کروڑ تھی، جو پچھلے سال کے 19.0 کروڑ سے 24 فیصد کم ہے۔

موبائل والِٹس کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔ اکتوبر میں 442 ملین ٹرانزیکشنز ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے 533 ملین سے 17 فیصد کم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یو پی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے ڈیبٹ کارڈز اور موبائل والِٹس کی مانگ کم ہو رہی ہے۔

UPI ٹرانزیکشن  کا سب سے پسندیدہ طریقہ

فنٹیک کمپنی انڈیا گولڈ کے شریک بانی Deepak Abbott نے کہا کہ UPI اب ہندوستان کا سب سے پسندیدہ ٹرانزیکشن  کا طریقہ بن گیا ہے۔

“ڈیبٹ کارڈز اب صرف اے ٹی ایم سے کیش نکالنے تک محدود ہیں اور موبائل والِٹس بھی صرف گفٹ کارڈز جیسے منتخب معاملات میں استعمال ہوتے ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کے بند ہونے سے موبائل والِٹس کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک نے مارچ 2024 میں اپنا کام روک دیا تھا۔

کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں اضافہ

کریڈٹ کارڈز بنیادی طور پر کریڈٹ پر مبنی خریداریوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 تک ہندوستان میں کریڈٹ کارڈز کی تعداد 106 ملین تک پہنچ گی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے ڈیٹا کے مطابق کریڈٹ کارڈز پر بقایا یاصارفین کے ذریعہ ادا کی جانے والی کل رقم اکتوبر 2023 میں 2.8 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ جو کہ  پچھلے سال اکتوبر میں یہ 2 لاکھ کروڑ روپے تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read