Bharat Express

Biplab Deb:تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے گھر پرحملہ، گاڑیوں کو بھی پہنچایا نقصان

حملہ آوروں نے پجاریوں  پر حملہ کیا اور ان کی گاڑیوں میں  توڑ پھوڑ کی۔ آس پاس کے لوگوں اور مقامی لوگوں نے پجاریوں  کو بچایا ۔جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے

Biplab Deb:تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب کے گھر پرحملہ، گاڑیوں کو بھی پہنچایا نقصان

 Biplab Deb: تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن بپلب کمار دیب کے آبائی گھر کے باہر منگل کی دیر رات نامعلوم افراد نے پجاریوں پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پجاریوں کا ایک گروپ ادے پور کے جام جوری علاقے میں راج نگر میں دیب کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ پجاری بدھ کے روز دیب کے والد کی سالانہ شرادھ تقریب میں یگیہ کرنے آئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے پجاریوں  پر حملہ کیا اور ان کی گاڑیوں میں  توڑ پھوڑ کی۔ آس پاس کے لوگوں اور مقامی لوگوں نے پجاریوں  کو بچایا ۔جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

جیتندر کوشک، جن کی گاڑی کو حملے میں نقصان پہنچا،  انہوں نے کہا، “میں ماں تریپورہ سندری مندر کے درشن کرنے آیا تھا۔ میں بدھ کو ہونے والے یگیہ کی تیاریاں دیکھنے اپنے گرو دیو جی کی ہدایت پر یہاں آیا تھا۔ ہجوم آیا اور انہوں نے مجھ پر حملہ کیا اور میری گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس کو لے کر  واقعہ مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران مظاہرین نے حملہ آوروں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر نروپم دیببرما اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیبنجن رائے موقع پر پہنچے ۔

 

-بھارت ایکسپریس