Bharat Express DD Free Dish

Two Covid-19 positive cases in Uttarakhand: پھر سے خوفزدہ کرنے لگا کورونا، دہرادون میں ڈاکٹر سمیت 2 خواتین کورونا پازیٹیو

ریاست میں دو خواتین میں کووڈ کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ تمام اضلاع میں محکمہ صحت کو خصوصی وارڈ بنانے کی ہدایت دی گئی ہیں

کورونا وائرس (COVID 19) ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے۔ 2020 سے ہندوستان اور بیرون ملک بہت سے لوگوں کی موت کا سبب بننے والا کورونا وائرس ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ جس کے بعد تمام ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اب اتراکھنڈ میں ایک ڈاکٹر اور دو خواتین میں انفیکشن کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت میں خوف و ہراس ہے۔ ڈاکٹر کو اس کے گھر میں الگ تھلگ(آئسولیشن) کر دیا گیا ہے، جب کہ خاتون کی حالت خراب ہونے پر اسے ایمس رشیکیش میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکومت نے تمام اضلاع میں کووڈ کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، ایمس رشیکیش کے ایک ڈاکٹر، جو حال ہی میں بنگلورو سے واپس آئے تھے۔ Covid-19 ٹیسٹ میں پازیٹیو پایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

مذہبی تقریب میں شامل خاتون ایمس میں داخل

گجرات سے ایک اور خاتون مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دہرادون آئی تھیں۔ اس کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد اس کا کووڈ ٹیسٹ ہوا اور اس کا COVID-19 پازیٹیوآیا۔ خاتون کو کئی دوسرے انفیکشن بھی ہیں، اس لیے انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے اور ڈاکٹر ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محکمہ صحت الرٹ

ریاست میں دو خواتین میں کووڈ کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ تمام اضلاع میں محکمہ صحت کو خصوصی وارڈ بنانے کی ہدایت دی گئی ہیں اور اس وقت اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا چل رہی ہے۔ اور باہر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی رہنما خطوط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

اب تک 257 کیسز

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک ملک میں کووڈ کے 257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ مہاراشٹر، کرناٹک، اڑیسہ، تمل ناڈو، گجرات اور کیرالہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں میں بہت سی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ہریانہ کے گروگرام اور فرید آباد میں تین نئے کیس درج ہوئے ہیں، جب کہ گجرات میں 15 اور مہاراشٹر میں 26 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق JN.1 ویریئنٹ کم سنگین ہے، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارت ایسکپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read