گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی سے جڑی کئی متاثر کن کہانیاں موجود ہیں، جو ان کی قیادت کے وژن اور انسانی جذبات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی سال 2010 کی ہے، جب گجرات اپنی سوان جینتی (پچاسویں سالگرہ) منا رہا تھا۔ اس واقعے میں سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی شامل تھے، جن کے ایک پرانے انٹرویو نے ان یادوں کو پھر سے تازہ کر دیا ہے۔
مودی اسٹوری نے ایکس پر کیا انکشاف
’مودی اسٹوری’ نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ‘ایکس’ پر سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی کے انٹرویو کا ایک مختصر حصہ شیئر کیا، جو نریندر مودی سے جڑی ایک متاثر کن پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔
پی ایم مودی ریٹائرڈ افسران کو خط لکھتے تھے
2010 میں جب گجرات سوان جینتی منا رہا تھا، تب اُس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے ایک بہت ہی سوچے سمجھے اور جذباتی اقدام کا آغاز کیا۔ انہوں نے گجرات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور افسران کو ذاتی طور پر خط لکھ کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایسے شعبے میں جہاں ریٹائرمنٹ کے بعد عوامی سطح پر پہچان کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے، یہ قدم اپنی خلوص اور گرمجوشی کے باعث بہت خاص تھا۔ کئی سابق افسران مودی جی سے ذاتی خط پا کر حیران اور خوش ہو گئے۔ ان خطوط میں صرف شکریہ ہی نہیں تھا بلکہ ان میں ایک گہری قدردانی اور احساسِ وابستگی بھی جھلکتا تھا۔ ریاست کے سفر میں شراکت داری کی سوچ بھی ان خطوط میں موجود تھی۔
سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی تھے شامل
𝗔 𝗧𝗛𝗔𝗡𝗞 𝗬𝗢𝗨 𝗙𝗥𝗢𝗠 𝗡𝗔𝗥𝗘𝗡𝗗𝗥𝗔 𝗠𝗢𝗗𝗜 𝗧𝗢 𝗧𝗛𝗘 𝗣𝗔𝗥𝗧𝗡𝗘𝗥𝗦 𝗢𝗙 𝗚𝗨𝗝𝗔𝗥𝗔𝗧’𝗦 𝗚𝗥𝗢𝗪𝗧𝗛 𝗦𝗧𝗢𝗥𝗬
In 2010, as Gujarat celebrated its Golden Jubilee, then Chief Minister Narendra Modi made a deeply thoughtful gesture. He wrote personal letters to… pic.twitter.com/2s5cBpp3OD
— Modi Story (@themodistory) July 21, 2025
اس عزت افزائی کا حصہ بننے والوں میں سابق آئی اے ایس افسر وی کرشن مورتی بھی شامل تھے۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا:”میں نے پہلے کبھی کسی ریاست میں ایسا کچھ ہوتا نہیں سنا تھا۔ اس طرح کی پہل کہیں نہیں دیکھی۔ اس سے محسوس ہوا کہ برسوں کی محنت کو یاد رکھا جا رہا ہے اور اس کی قدر کی جا رہی ہے۔ یہ ایک معنی خیز لمحہ تھا۔”
ایک مشترکہ مشن کی سوچ
پی ایم مودی ذاتی رابطے کے لیے جانے جاتے ہیں، مگر اس قدم نے ان کی اجتماعی سوچ اور شکرگزاری کے جذبے کو نمایاں کیا۔ اس سے یہ واضح ہوا کہ ان کے نزدیک قوم کی تعمیر صرف کسی ایک شخص کی کوشش نہیں بلکہ ایک مشترکہ مشن ہے، جہاں ہر شخص کا کردار اہم ہے اور اسے یاد رکھا جاتا ہے۔
یہ پہل اس بات کی علامت ہے کہ پی ایم مودی کی سوچ میں ریاست اور قوم کی ترقی ایک اجتماعی کوشش ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ اس میں یہ بھی ظاہر ہوا کہ ہر ایک کا تعاون معنی رکھتا ہے اور اسے فراموش نہیں کیا جاتا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

