کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے دوران طلباء سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تقریب کے دوران ایک سکھ طالب علم نے راہل گاندھی سے 1984 کے فسادات اور سکھ مسائل پر کچھ سوالات بھی پوچھے۔
طالب علم نے راہل گاندھی سے پوچھا، “آپ نے کہا کہ سیاست کو بے خوف ہونا چاہیے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، لیکن ہم صرف کڑا نہیں پہننا چاہتے، ہم صرف پگڑی نہیں باندھنا چاہتے، ہم اظہار کی آزادی چاہتے ہیں، جس کی کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں اجازت نہیں تھی۔” طالب علم نے کانگریس پر سکھوں کی آوازوں کو نظر انداز کرنے اور 1984 کے فسادات کے ملزم سجن کمار جیسے لوگوں کو تحفظ دینے کا بھی الزام لگایا۔
Question : What about 1984 riots against the Sikhs?
Rahul Gandhi : I was not there in politics that time, but i take responsibility. It was unfortunate.
Modi is not taking responsibility as PM but RaGa apologizing for 1984. 🫡
We need him as Prime Minister 🔥 pic.twitter.com/WnqheqIg5b
— Amock_ (@Amockx2022) May 4, 2025
راہل گاندھی نے یہ جواب دیا
اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی کی بہت سی غلطیاں اس وقت ہوئیں جب وہ وہاں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی تاریخ میں ہونے والی ہر غلطی کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ “میں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ 1980 کی دہائی میں جو کچھ ہوا وہ غلط تھا۔ میں نے کئی بار گولڈن ٹیمپل کا دورہ کیا ہے۔ میرے ہندوستان میں سکھ برادری کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔”
“You haven’t reconciled with the Sikhs,” a young man tells Rahul Gandhi to his face, reminding him of the unfounded fear-mongering he engaged in during his last visit to the US.
It is quite unprecedented that Rahul Gandhi is now being ridiculed not just in India, but around the… pic.twitter.com/rml7JsDYKI— Amit Malviya (@amitmalviya) May 3, 2025
یہ بھی پڑھیں:
امت مالویہ نے راہل گاندھی پر کسا طنز
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے ایک ویڈیو شیئر کرکے راہل گاندھی پر طنز کیا ہے۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، “ایک نوجوان طالب علم نے راہل گاندھی سے کہا کہ آپ نے سکھوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں اپنے آخری امریکی دورے کے دوران پھیلائے گئے مبینہ خوف اور کنفیوژن کی یاد دلائی۔ اب راہل گاندھی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی فورمز پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


