Bharat Express

Shahi Imam:گجرات  کی جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا کہ مسلم خواتین کو ٹکٹ دینے والے اسلام کے مخالف

گجرات اسمبلی الیکشن کے لئے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کےموقع پر موجود صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی

Shabbir Ahmed Siddiqui

احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف بغاوت کو ہوا دینا ہے۔ اور یہ مذہب کو بھی کمزور کرتا ہے ۔ گجرات اسمبلی الیکشن کے لئے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کےموقع پر موجود صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ  خواتین کو  مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہےکیوں کہ اسلام میں ان کا ایک  اہم مقام ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ اگر آپ اسلام کی بات کرتے ہیں ۔۔۔کیا آپ نے ایک بھی خاتون کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا؟ اسلام میں نماز کی بہت اہمیت ہے۔اگر خواتین کا اس طرح سے لوگوں کے سامنے آنا جائز ہوتو انہیں مسجد میں جانے سے نہیں روکا جاتا۔توہم حجاب کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ اگر ہم حجاب کے تناظر میں بات کرتے ہیں تو وہ کہیں گئے کہ آپ کی خواتین اسمبلی میں آرہی ہیں،اسٹیج پر بیٹھ رہی ہیں۔ اسلام میں عورت کی آواز بھی عورت ہے۔ اس لئے میں اس کی سخت مخالفت کرتاہوں۔

احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام نے  کہا کہ جن کو مسجد اور مزار میں جانے کی اجازت نہیں وہ اسمبلی میں کیسے جاسکتی ہیں۔ مسلم خواتین کو الیکشن میں ٹکٹ دینے والے اسلام کے خلاف ہیں۔ وہ مذہب کو کمزور کررہے ہیں۔ کیا کوئی آدمی نہیں بچا ہے جس کو الیکشن میں ٹکٹ دیا جاسکے؟

۔بھارت ایکسپریس

Also Read