آوارہ کتوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کی سختی سے ہم سب واقف ہیں، لیکن اب اسٹریٹ ڈاگ (آوارہ کتوں) کا خوف لوگوں کی زندگیاں نگلنے لگا ہے۔ جی ہاں، تازہ واقعہ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع سے سامنے آیا ہے، جہاں نویں جماعت کے طالب علم “شیوا” کی آوارہ کتے کے کاٹنے سے دردناک موت ہو گئی۔
تازہ واقعہ اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع سے سامنے آیا ہے، جہاں نویں جماعت کا طالبعلم شیوا آوارہ کتے کے کاٹنے کا شکار ہو گیا۔ کتے کے کاٹنے کے بعد وقت پر مکمل علاج نہ ملنے کے باعث شیوا کی دردناک موت واقع ہو گئی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے نہ صرف مقامی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، بلکہ ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا محض عدالتی احکامات کافی ہیں یا مقامی انتظامیہ کو بھی سنجیدہ اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؟
عوامی مطالبہ ہے کہ آوارہ کتوں کے بڑھتے خطرے پر قابو پانے کے لیے فوری، مؤثر اور انسان دوست پالیسی اپنائی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
ملک کی راجدھانی دہلی سے لے کر مختلف شہروں تک آوارہ کتوں کا مسئلہ سرخیوں میں ہے۔ لیکن اسی دوران وارانسی کی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ دراصل ایک ہی علاقے میں گلیوں سے گزرنے والے بچوں پر آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ قریب لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واقعہ صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اب بچوں کو اکیلا باہر نہیں جانے دے رہے۔
اس کے ساتھ ہی، اس واقعے نے میونسپل کارپوریشن اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔
راجگڑھ علاقے میں سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے آوارہ کتوں کا دہشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران مقامی علاقے کے پانچ دیہاتوں میں دو نو عمر لڑکوں اور تین بزرگ افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا گیا۔ تمام متاثرین نے راجگڑھ سی ایچ سی (کمیونٹی ہیلتھ سینٹر) پہنچ کر ابتدائی طبی امداد حاصل کی، اور اس کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین کی خوراک لی۔
جب بچوں پر آوارہ کتوں نے اچانک حملہ کیا
وارانسی ضلع کے دشاشومیدھ تھانہ حلقہ کے تحت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں صاف طور پر دکھائی دیتا ہے کہ گلیوں سے گزرنے والے بچوں اور راہگیروں پر کتے اچانک حملہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگ بہت پریشان ہیں۔ الگ الگ دو ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آوارہ کتے جھنڈ میں آ کر لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ خوش قسمتی سے مقامی لوگوں کی بروقت مدد سے بچوں کو بچا لیا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچوں کی چیخ وپکار سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتوں نے انہیں کس قدر کاٹ اور نوچہ ہے۔ اس واقعے پر مقامی عوام نے شدید ناراضگی ظاہر کی ہے اور میونسپل کارپوریشن سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔
دو مہینے میں کروانا ہوگا رجسٹریشن
وارانسی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگلے دو مہینوں کے اندر تمام پالتو کتوں کا رجسٹریشن لازمی کروانا ہوگا۔ فی الحال 5000 میں سے صرف تقریباً 275 کتوں کا ہی رجسٹریشن ہوا ہے۔ نس بندی کے لیے بڑا لال پور میں قائم مرکز پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایسے میں آوارہ کتوں کے ذریعے بچوں پر حملے کی یہ سی سی ٹی وی فوٹیج اب مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ عوام کی فریاد کے بعد میونسپل کارپوریشن کیا قدم اٹھاتی ہے۔
بھارت اایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



