ہرِی دوار کے مانسا دیوی مندر میں بھگدڑ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 6عقیدت مند وں کی موت ہوچکی ہے ، جب کہ کئی دیگر شدید زخمی ہیں۔ جائے وقوعہ پر پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پولیس اس وقت زخمیوں کو محفوظ طریقے سے اسپتال پہنچانے اورامدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
اس واقعے پر گڑھوال ڈویژن کے کمشنر وِنے شنکر پانڈے نے اے این آئی کو بتایا کہ ہرِی دوارکے مانسا دیوی مندرمیں بھاری بھیڑجمع ہونے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں 6 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اب تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان کے مطابق یہ واقعہ مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھگدڑ کی اصل وجہ کیا تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اتوار کا دن ہونے کے باعث مندر میں عام دنوں کی نسبت زیادہ بھیڑ تھی۔ صبح سے ہی عقیدت مند ماتا کے درشن کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اتوار ہونے کی وجہ سے عقیدت مندوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ لوگ جلدی درشن کرنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے دھکا مکی شروع ہوئی، جو بعد میں بھگدڑ میں تبدیل ہو گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ اس وقت واقعے کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اصل وجہ کیا تھی۔
हरिद्वार स्थित मनसा देवी मंदिर मार्ग में भगदड़ मचने का अत्यंत दुःखद समाचार प्राप्त हुआ है। @uksdrf, स्थानीय पुलिस तथा अन्य बचाव दल मौके पर पहुंचकर राहत एवं बचाव कार्यों में जुटे हुए हैं।
इस संबंध में निरंतर स्थानीय प्रशासन के संपर्क में हूं और स्थिति पर लगातार निगरानी रखी जा रही…
— Pushkar Singh Dhami (@pushkardhami) July 27, 2025
اس افسوسناک واقعے پر اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا:”ہرِی دوار واقع مانسا دیوی مندر راستے میں بھگدڑ مچنے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ مقامی پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ میں مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور حالات پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ ماں رانی سے تمام عقیدت مندوں کی خیریت کے لیے پراتھنا کرتا ہوں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

