پیگاسس سے میرے فون کی ہوئی جاسوسی، کیمبرج یونیورسٹی میں راہل گاندھی نے کہا، بھارت میں جمہوریت خطرے میں
Rahul Gandhi At Cambridge: راہل گاندھی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ کانگریس کے سابق صدرر راہل گاندھی نے اس دوران لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میں ایک تقریر کی ہے، جو بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ راہل گاندھی یونیورسٹی میں دی گئی اپنی تقریر میں ہندوستان میں جمہوریت کے حالت کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے فون کی پیگاسس کے ذریعہ سے جاسوسی بھی کرائی گئی ہے اور اس کی اطلاع خود انٹلی جنس افسران نے دی۔
اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے
لندن یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل دباؤ محسوس کررہے ہیں کیونکہ اپوزیشن کے خلاف غلط مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے میرے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
Here is the full Video of Rahul Gandhi’s Lecture at @CambridgeMBA @CambridgeJBS
“The art of listening” when done consistently and diligently is “very powerful,” – @RahulGandhi https://t.co/4ETVo0X45f#BharatJodoYatra#RahulGandhiinCambridge pic.twitter.com/tDI4ONieG0
— Sam Pitroda (@sampitroda) March 3, 2023
راہل گاندھی نے کہا کہ ہم ایسی دنیا بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جو جمہوری اقتدار سے جڑی ہوئی نہ ہو۔ راہل گاندھی کی تقریر کا موضوع ‘لرننگ ٹو لیسن ان ان 21 سنچوری’تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اقتدار کو فروغ دینے کے لے نئی سوچ کی ضرورت پر بات کی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسے کسی پرتھوپا نہ جائے۔
کانگریس کے سابق صدر نے ہندوستان اور امریکہ جیسے جمہوری ملک میں تعمیراتی علاقوں میں گراوٹ کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے بڑے پیمانے پر عدم مساوات اور ناراضگی سامنے آئی ہے، جس پر فوری توجہ اور بات چیت کی ضرورت ہے۔
راہل گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایم بی اے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا- سننے کا فن طاقتور ہے یہ بھی پڑھیں-
بھارت میں جمہوریت خطرے میں: راہل
راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیتی جاگتی مثال ہے کہ جس طرح اپوزیشن کے لوگوں کو پھنسایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور جمہوری ڈھانچہ پر حملے کیا جارہا ہے جس سے عوام سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
دیگر رہنماؤں کے فون کی بھی ہورہی ہے جاسوسی
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں سیاسی لیڈروں کے فون میں پیگاسس لگا کر ان کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔ راہل نے کہا کہ پیگاسس میرے فون میں بھی تھا اور یہ معلومات انٹیلی جنس افسران نے خود دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہوشیار رہیں، کیونکہ فون ریکارڈنگ ہو رہی تھی۔
-بھارت ایکسپریس