Bharat Express

Shashi Tharoor On Ram Mandir: ششی تھرور نے پی ایم نریندر مودی پر طنزکرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے،اچھے دنوں کا کیا ہوا؟ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟ معاشی ترقی کا کیا ہوا؟

ششی تھرور نے ایودھیا رام مندر کے 22 جنوری کے بعد 14 فروری کو ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے افتتاح کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ششی تھرور نے پی ایم نریندر مودی پر طنزکرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے،اچھے دنوں کا کیا ہوا؟ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟ معاشی ترقی کا کیا ہوا؟

Shashi Tharoor On Ram Mandir:  رام کے شہر ایودھیا میں 22 جنوری کو پی ایم نریندر مودی کے ذریعہ عظیم الشان رام مندر کے افتتاح کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اب کانگریس لیڈر ششی تھرور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذریعے بی جے پی پی ایم مودی کو ہندو  ہردے (دل) سمراٹ ہیں کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ایم مودی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے اور لوگوں کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپے دینے کی بات کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ اچھے دنوں کا کیا ہوا۔ تھرور نے الزام لگایا کہ اس کے ذریعے بی جے پی ایک خاص پیغام دینا چاہتی ہے۔

پہلے ایودھیا میں مندر کا افتتاح پھر ابوظہبی میں

  کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ایودھیا رام مندر کے 22 جنوری کے بعد 14 فروری کو ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے افتتاح کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جلد انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ششی تھرور نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پر ششی تھرور نے لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر اور پھر 14 جنوری کو ابوظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کا افتتاح کریں گے۔اس کا مطلب ہے کہ جلد ہی انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے۔‘‘ تھرور نے کہا کہ 2024 کے لیے نریندر مودی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ  ایک ہندو ہردے (دل )سمراٹ ہیں۔لیکن انھوں نے پوچھا کہ اچھے دنوں کا کیا ہوا؟

ہندو ہردے (دل) سمراٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا

تھرور نے مزید کہا، “2019 میں، جب نوٹ بندی کی وجہ سے حالات بگڑ رہے تھے، نریندر مودی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو انتخابات میں قومی سلامتی کا سوال بنا کر اس کا فائدہ اٹھایا۔ اب 2024 میں یہ واضح ہے کہ بی جے پی واپس لوٹے گی۔ اس کی اصل شکل آئے گی۔ نریندر مودی کو ہندو ہردے(دل) سمراٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سج گیا ایودھیا! 1400 فنکار ایئرپورٹ سے ریلوے اسٹیشن تک پیش کریں گے پروگرام

اچھے دنوں کا کیا ہوا

اس کے بعد ششی تھرور نے پی ایم نریندر مودی پر طنزکرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے۔ انہوں نے لکھا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اچھے دنوں کا کیا ہوا؟ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟ معاشی ترقی کا کیا ہوا جس سے سماجی و اقتصادی سیڑھی کے نچلے پائے دان والوں کو فائدہ پہنچے گا؟ ہر ہندوستانی کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے کا کیا ہوا؟

بھارت ایکسپریس

Also Read