سوڈان کے علاقے دارفورمیں حالیہ مہلک حملوں میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 20 بچے بھی شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے کیا۔
آر ایس ایف کا بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ
اقوام متحدہ کے مطابقآر ایس ایف نے الفشر قصبے اور اس کے آس پاس کے Zamzamاور Abu Shauk کے بے گھر کیمپوں پر زمینی اور فضائی دونوں طرف سے حملہ کیا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہزاروں لوگ پہلے ہی فاقہ کشی اور بے گھر ہونے کے حالات میں زندگی گزار رہے تھے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے نے کہا کہ حملوں سے کیمپوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زیلنسکی کا ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی نے واضح کیا،جانئےکیا اب پوتن راضی ہو جائیں گے؟
‘جنرل کوآرڈینیشن آف ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز’ نامی تنظیم کے مطابق حملے جمعرات کو شروع ہوئے اور ہفتے تک جاری رہے، اس حملے میں گھرافرادکو، بازاروں کو اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی ہلک ہوئے۔ تنظیم نے ان حملوں کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔
آر ایس ایف نے الزامات کو مسترد کر دیا
قابل ذکر بات یہ ہےکہ آر ایس ایف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی شہری کو نشانہ نہیں بنایا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وائرل ویڈیو فوج کی طرف سے پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ آرایس ایف کا کہنا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرتی ہے۔ غور طلب ہے کہ اپریل 2023 سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان اقتدار کی کشمکش جاری ہے، جس کی وجہ سے ملک میں جمہوری تبدیلی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



