مرکزی وزیر داخلہ ا مت شاہ نے رکشا بندھن (Raksha Bandhan) کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بھائی بہن کے درمیان محبت، اعتماد اور تحفظ کے اٹوٹ بندھن کی علامت ہے۔
رکشا بندھن پر امت شاہ کی نیک خواہشات
سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا:”بھائی بہن کے اٹوٹ پیار، اعتماد اور حفاظت کے عہد کو سمرپت پَون پَرو ‘رکشا بندھن’ کی تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں خوشی اور مسرت کا ذریعہ بنے، ایسی میں ایشور سے کامنا کرتا ہوں۔”
भाई-बहन के अटूट स्नेह, विश्वास और रक्षा के संकल्प को समर्पित पावन पर्व ‘रक्षाबंधन’ की समस्त देशवासियों को हार्दिक शुभकामनाएँ।
यह पर्व सभी के जीवन में हर्षोल्लास का माध्यम बने, ईश्वर से यह कामना करता हूँ। pic.twitter.com/kJ45BbNBvI
— Amit Shah (@AmitShah) August 9, 2025
رکشا بندھن کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت
رکشا بندھن جو کہ اس سال ہفتہ کو پورے بھارت میں منایا گیا، ایک گہرا ثقافتی اور مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ تہوار ہر سال ساون ماہ کی پورنیما کو منایا جاتا ہے اور بھائی بہن کے رشتے میں محبت، اعتماد اور تحفظ کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔
نتن گڈکری کی طرف سے بھی مبارکباد
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی ‘ایکس’ پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا:”رکشا بندھن کا تہوار بھائی بہن کے پیار، محبت اور عہدبندی کی علامت ہے۔اس مقدس تہوار رکشا بندھن کی تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔”
سی ایم یوگی نے دی رکشا بندھن کی مبارکباد
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رکشا بندھن کے مقدس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر عوام کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس تہوار کو بھائی بہن کے رشتے کی ایک روحانی اور جذباتی گہرائی کے طور پر بیان کیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پیغام میں لکھا:”محبت کی مقدس گرہ، اعتماد کی خاموش پرتیگیا، بھائی بہن کے اٹوٹ پیار کی جیتی جاگتی عکاسی — رکشا بندھن کے موقع پر ریاست کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادرکشا سوت کی ننھی ڈور صرف کلائی نہیں باندھتی، یہ آتما کو جوڑتی ہے۔یہ ہر دور میں محبت اور خلوص کی ایک امر کہانی بُنتی ہے۔”
رکشا بندھن کی روایت
رکشا بندھن کے دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں، جو ان کی لمبی عمر، خوشی اور خوشحالی کی دعا کی علامت ہوتی ہے۔اس کے بدلے میں بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں۔یہ رسم نہ صرف رشتہ داری کو مضبوط کرتی ہے، بلکہ ثقافتی طور پر بھی بھائی بہن کے رشتے کو خاص مقا عطا کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

