Bharat Express DD Free Dish

PM Modi In Trinidad and Tobago: بہاری وراثت اور تارکینِ وطن کی طاقت کی تعریف’ — وزیراعظم مودی نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں بھارتی برادری سے کیا خطاب

ہندوستانی نژاد لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “یہاں موجود بہت سے لوگوں کے آباؤ اجداد بہار سے آئے تھے۔

جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے ریاست بہار کی تاریخی و ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بھارتی تارکین وطن کے حوصلے اور کامیابیوں کی تعریف کی، اور وہاں کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر  کو “بہار کی بیٹی” قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا:

“ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسرکے آبا و اجداد بھارت کے بہار ریاست کے بَکسر ضلع سے تعلق رکھتے تھے۔ کملا جی خود بھی وہاں جا چکی ہیں۔ لوگ انہیں بہار کی بیٹی مانتے ہیں۔”

انہوں نے وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر  کے سے خصوصی درخواست کی کہ وہ سرَیو ندی اور مہا کمبھ کا مقدس پانی ٹرینیڈاڈ کی “گنگا دھارا” میں نچھاور کریں، تاکہ دونوں ملکوں کی روحانی اور ثقافتی رشتہ مزید مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا، “آپ سب جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے بڑا روحانی پروگرام مہا کمبھ اس سال کے شروع میں منعقد ہوا تھا۔ مجھے مہا کمبھ کاجل اپنے ساتھ لانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ میں وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر کے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سریو ندی کے اس مقدس جل اور مہا کمبھ کو یہاں گنگا ندی میں پیش کریں۔” غور طلب ہے کہ وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر  نے 2012 میں بکسر ضلع کے اٹہاری بلاک کے بھیلو پور گاؤں کا دورہ کیا تھا، جو ان کے آباؤ اجداد کا آبائی مقام ہے۔

این آر آئیز سے خطاب کیا

ہندوستانی نژاد لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “یہاں موجود بہت سے لوگوں کے آباؤ اجداد بہار سے آئے تھے۔ بہار کا ورثہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے فخر کی بات ہے۔” انہوں نے عالمی سوچ اور ترقی میں بہار کے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ جمہوریت ہو، سیاست ہو، سفارتکاری ہو یا اعلیٰ تعلیم، بہار نے صدیوں پہلے ان شعبوں میں دنیا کو ایک نئی سمت دی تھی۔

انڈینچرڈ کمیونٹی کے تاریخی سفر کا ذکر کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے کہا، “پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر میں نے دنیا بھر میں منسلک کمیونٹی کو عزت دینے اور ان کے ساتھ جڑنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔” بہار کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 21ویں صدی کی دنیا کے لیے نئی ترغیبات اور مواقع بھی بہار کی سرزمین سے ابھریں گے۔

پی ایم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ہندوستانی باشندوں کی بھی تعریف کی اور کہا، “انہوں نے گنگا-یمونا کو پیچھے چھوڑ دیا ’لیکن رامائن کو اپنے دلوں میں رکھا، انہوں نے اپنی مٹی کو چھوڑا لیکن اپنی روح کو نہیں۔ وہ صرف مہاجر نہیں بلکہ ایک ابدی تہذیب کے پیامبر تھے۔ اس ملک نے ثقافتی، اقتصادی اور روحانی طور پر ان کے تعاون سے فائدہ اٹھایا ہے۔”

ہندوستانی کمیونٹی کے جرأت مندانہ سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، “ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں ہندوستانی کمیونٹی کا سفر ہمت کی داستان ہے۔ آپ کے آباؤاجداد نے جن حالات کا سامنا کیا، وہ سب سے مضبوط روح کو بھی توڑ سکتے تھے۔ لیکن انہوں نے امید کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کیا، ہر چیلنج کا مقابلہ کیا۔”

وزیر اعظم مودی کا ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کا یہ پہلا دورہ ہے اور 1999 کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا کیریبین ملک کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ یہ دورہ وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر  کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read