پی ایم مودی 20-21 جنوری کو تمل ناڈو کے مندروں کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم بھجن سندھیا میں بھی شرکت کی
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 20-21 جنوری کو تمل ناڈو میں کئی اہم مندروں کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم 20 جنوری کو تقریباً 11 بجے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں سری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم اس مندر میں مختلف اسکالرز کے ذریعہ کمب رامائنم کا پاٹھ سنیں گے ۔
Srirangavasis welcomed our PM with Sri Rama songs and Jai Shri Ram gosham.. #TNwithModi pic.twitter.com/3iFrzWzotq
— Kannan (@Kannan__TS) January 20, 2024
وزیراعظم رامائن پروگرام میں شرکت کریں گے
#WATCH | Tamil Nadu: Prime Minister Narendra Modi offers prayers at Sri Ranganathaswamy Temple in Tiruchirappalli. pic.twitter.com/DKycZ3ALGB
— ANI (@ANI) January 20, 2024
اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً 2 بجے رامیشورم پہنچیں گے اور شری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں وزیر اعظم کے متعدد مندروں کے دوروں کے دوران مشاہدہ کئے جانے والے اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے۔ جس میں وہ مختلف زبانوں (جیسے مراٹھی، ملیالم اور تیلگو) میں رامائن کے پاٹھ میں شرکت کرتے ہوئے ، اس مندر میں شری رامائن پارائن پروگرام میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم بھجن سندھیا میں بھی شرکت کریں گے
اس پروگرام میں آٹھ مختلف روایتی منڈلیا سنسکرت، اودھی، کشمیری، گرومکھی، آسامی، بنگالی، میتھلی اور گجراتی میں رام کتھا ؤں(شری رام کی ایودھیا واپسی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے) کاپاٹھ کریں گے۔ یہ ہندوستانی ثقافتی اخلاقیات اور جذبات کے مطابق ہے۔ جو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم شری ارولمیگو رامناتھ سوامی مندر میں بھجن سندھیا میں بھی شرکت کریں گے۔جہاں شام کے وقت مندر کے احاطے میں متعد د بھگتی گیت گائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کا حکومت سے سوال-یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین اور ممبران مسلمان ہی کیوں؟
یہ پروگرام 21 جنوری کو منعقد ہوگا
وزیر اعظم نریندر مودی 21 جنوری کو دھنش کوڑی کے کوٹھنڈرا ماسوامی مندر میں دردش اور پوجا کریں گے ۔ دھنش کوڑی کے قریب وزیر اعظم آریچل منائی کا بھی دورہ کریں گے۔جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسی جگہ سے رام سیتو بنایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس