Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s gift to Kolkata before Durga Puja: دُرگا پوجا سے پہلے کولکاتا کو پی ایم مودی کا تحفہ، 22 اگست کو تین نئی میٹرو لائنوں کا  کریں گے افتتاح

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل مارچ 2024 میں وزیر اعظم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا تھا، جس میں انہوں نے ہوگلی ندی کے نیچے میٹرو میں سفر بھی کیا تھا۔

پی ایم  نریندر مودی 22 اگست کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں تین نئی میٹرو لائنوں کا افتتاح کریں گے۔ اس افتتاح کے بعد پی ایم مودی خود میٹرو میں سفر بھی کریں گے۔

جانئے کس نے فراہم کی یہ معلومات ؟

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان سامک بھٹّاچاریہ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں اس پروگرام کی تفصیل دی۔ انہوں نے بتایا:”وزیر اعظم سب سے پہلے کولکاتا ایئرپورٹ سے سڑک کے راستے جیسر روڈ میٹرو اسٹیشن پہنچیں گے، جہاں وہ نئی میٹرو سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ جیسر روڈ سے لے کر جے ہند ایئرپورٹ میٹرو اسٹیشن تک میٹرو میں سفر کریں گے۔ پھر وہ سڑک کے ذریعے دمدم سینٹرل جیل گراؤنڈ جائیں گے، جہاں ان کے انتظامی اور سیاسی پروگرام ہوں گے۔”

ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو کا افتتاح بھی مودی نے کیا تھا

قابل ذکر بات یہ ہے  کہ اس سے قبل مارچ 2024 میں وزیر اعظم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا تھا، جس میں انہوں نے ہوگلی ندی کے نیچے میٹرو میں سفر بھی کیا تھا۔

اس بار کن لائنوں پر توسیع ہوگی؟

وزیر اعظم اس بار:

اورنج لائن (نیو گڑیا سے ایئرپورٹ)

گرین لائن (سیکٹر 5 سے ہاوڑا میدان)
پر توسیعی خدمات کا آغاز کریں گے۔

پہلے مودی نے نیو گڑیا سے رو بی (ہمنت مکھرجی اسٹیشن) تک اورنج لائن کی سروس کا آغاز کیا تھا۔ اب وہ روبی سے بیلیا گھاٹ تک میٹرو سروس کا افتتاح کریں گے۔ اس سے EM بائی پاس پر نیو گڑیا سے بیلیا گھاٹ  تک میٹرو کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔

ریاستی حکومت پر بھٹّاچاریہ کا الزام

سامک بھٹّاچاریہ نے ریاستی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا:”ریاست میں 43 ریلوے منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ جب کسی ریاست کی زمین سے متعلق پالیسی ہی واضح نہ ہو، اور حکومت یہ کہہ دے کہ ہم ایک انچ بھی زمین کا حصول (لینڈ ایکوئزیشن) نہیں کریں گے، تو پھر ریلوے جیسے بڑے منصوبے کیسے مکمل ہوں گے؟”

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ بنگال میں ریلوے اور میٹرو کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، لیکن ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read