پی ایم نریندر مودی سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء نے مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت، گجیندر سنگھ شیخاوت کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔پی ایم مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں کہا: بھارت کو سیاحت کا مرکز بنانے اور بھارتی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے گجیندر سنگھ شیخاوت جو وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہے ہیں، انہیں سالگرہ کی دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے پراتھنا کرتاہوں۔”
Birthday wishes to Shri Gajendra Singh Shekhawat Ji, who is making extensive efforts to make India a hub for tourism and at the same time working towards popularising Indian culture. Praying for his long and healthy life.@gssjodhpur
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2025
اسی طرح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سینی اور مرکزی وزیر منوہر لال نے بھی شیخاوت کو نیک تمناؤں سے نوازا۔
Heartiest birthday greetings to Hon’ble Union Minister Shri Gajendra Singh Shekhawat ji!
Wishing you a long life and good health!
केंद्रीय मंत्री मा. श्री गजेन्द्र सिंह शेखावत जी को जन्मदिन की हार्दिक शुभकामनाएं!@gssjodhpur pic.twitter.com/Xa3DmDrXBg— Devendra Fadnavis (@Dev_Fadnavis) October 3, 2025
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے پیغام میں لکھا:”آپ کی محنت اور لگن کی بدولت بھارت کی ثقافتی وراثت اور سیاحت کا شعبہ نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔ ہماری حکومت، دہلی میں ثقافت، روایات اور سیاحت کے فروغ کے لیے آپ کی رہنمائی میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہم بھگوان سے آپ کی صحت اور طویل عمر کے لیے پراتھنا کرتے ہیں۔”
Birthday wishes to Shri Gajendra Singh Shekhawat Ji, who is making extensive efforts to make India a hub for tourism and at the same time working towards popularising Indian culture. Praying for his long and healthy life.@gssjodhpur
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2025
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ: ہم پروردگار شری رام سے پراتھنا کرتے ہیں کہ وہ آپ کو صحت مند، لمبی اور خوشحال زندگی عطا فرمائیں۔”
اسی طرح مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ شیخاوت نہ صرف کابینہ میں ان کے پرجوش ساتھی ہیں بلکہ ان کی قیادت میں ثقافت اور سیاحت کے میدان میں کئی مثبت پیش رفت ہوئی ہیں۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی نیک خواہشات میں کہا:”ماں سنتوشی سے پراتھناہے کہ آپ کو صحت، لمبی عمر اور باعزت زندگی عطا ہو۔ آپ کی زندگی قوم کی خدمت، عوامی فلاح اور سماجی ترقی کے عزم سے روشن رہے۔”
माननीय केंद्रीय मंत्री श्री गजेंद्र सिंह शेखावत जी को जन्मदिन की हार्दिक बधाई!
माता संतोषी से प्रार्थना है कि आपको उत्तम स्वास्थ्य, दीर्घायु और यशस्वी जीवन की प्राप्ति हो।
आपका जीवन राष्ट्रसेवा, लोक-कल्याण और समाज उत्थान के संकल्पों से सतत आलोकित होता रहे।@gssjodhpur
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) October 3, 2025
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سینی نے بھی شیکھاوت کے لیے دعائیں دیتے ہوئے لکھا:”ہم پراتھنا کرتے ہیں کہ آپ اسی طرح ملک کی ترقی اور عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔”
گجیندر سنگھ شیخاوت، جو کہ جودھپور سے رکنِ پارلیمنٹ بھی ہیں، کو پورے سیاسی حلقے سے ملنے والی یہ دعائیں ان کے قومی کردار اور عوامی مقبولیت کا مظہر سمجھی جا رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



