Urdu Conclave 2026

PM Modi to interact with 22 senior BJP leaders of Chhattisgarh: وزیراعظم مودی چھتیس گڑھ کے 22 سینئر بی جے پی رہنماؤں سےکریں گے ملاقات ، تنظیم کی مضبوطی پر ہوگافوکس

وزیراعظم مودی رہنماؤں سے فیڈبیک لیں گے اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ بی جے پی آئندہ سیاسی چیلنجز کے لیے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکے۔

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو چھتیس گڑھ کے 22 سینئر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کریں گے۔ یہ اجلاس ریاست میں پارٹی کی قیادت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

یہ مٹینگ  ان رہنماؤں کے ساتھ ہوگی، جنہوں نے برسوں سے وزیراعظم مودی کے ساتھ تنظیمی یا انتظامی سطح پر کام کیا ہے۔

اجلاس میں چھتیس گڑھ کے کئی اہم رہنما شامل ہوں گے، جن میں وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے نمایاں ہیں۔ وہ اس سے پہلے مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے ساتھ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، جو تین مرتبہ ریاست کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور پارٹی کی حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

دیگر اہم رہنماؤں میں سابق اسمبلی اسپیکر اور موجودہ بی جے پی رکنِ اسمبلی دھرم لال کوشک، رکنِ پارلیمنٹ برج موہن اگروال، سابق وزراء راجیش مُوٹت اور امر اگروال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، سابق رکنِ پارلیمنٹ اشوک شرما، سابق رکنِ پارلیمنٹ چندرشیکھر ساہو، سینئر بی جے پی رہنما سچدانند اُپاسنے اور سابق ایم ایل اے دیوجی بھائی پٹیل بھی اس مشاورت کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس کا مقصد چھتیس گڑھ کی سیاسی اور ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، خاص طور پر حالیہ انتخابی کارکردگی اور ریاست کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر۔

وزیراعظم مودی رہنماؤں سے فیڈبیک لیں گے اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ بی جے پی آئندہ سیاسی چیلنجز کے لیے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکے۔

یہ اجلاس علاقائی قیادت کو متحرک کرنے، عوام سے براہ راست رابطے کو بڑھانے اور تجربہ کار قیادت کے ذریعے اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں تنظیمی مضبوطی، عوامی فلاحی اسکیموں اور ریاست و مرکزی حکومت کے وژن کو ایک سمت میں مربوط کرنے جیسے امور پر بھی بات چیت ہونے کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read