پی ایم نریندر مودی جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر جاپان پہنچے۔ اپنے دورے کے پہلے دن، پی ایم مودی نے جاپان کی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نوکاگا فوکوشیرو اور جاپانی اراکین پارلیمنٹ (Japanese MPs) کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔
جاپانی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پی ایم مودی کی ملاقات
I had a wonderful meeting with Speaker Fukushiro Nukaga and group of Members of Parliament from Japan. We discussed the strong and friendly relations between India and Japan, with a special focus on parliamentary exchanges, human resource development, cultural exchanges and… pic.twitter.com/mwCbLnyTr6
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2025
پی ایم مودی نے اس ملاقات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں۔ پی ایم مودی نے لکھا:”اسپیکر فوکوشیرو نوکاگا اور جاپانی اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کے ساتھ میری ایک شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر گفتگو کی۔ اس دوران پارلیمانی تبادلہ، انسانی وسائل کی ترقی، ثقافتی روابط، معیشت، صحت، موبیلیٹی پارٹنرشپ، مصنوعی ذہانت (AI)، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔”
اقتصادی فورم سے پی ایم مودی کا خطاب
پی ایم نریندر مودی نے جمعہ کو جاپان میں اپنے دورے کی شروعات کاروباری دنیا کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کے ساتھ کی۔ بھارت-جاپان اکنامک فورم میں پی ایم مودی نے جاپان کے شیگیرو ایشیبا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا:”بھارت کی ترقی کی راہ میں جاپان ہمیشہ ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ میٹرو سے لے کر مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر سے لے کر اسٹارٹ اپس تک، ہر شعبے میں ہماری شراکت داری باہمی اعتماد کی علامت ہے۔”
پی ایم مودی نے جاپان کے مینوفیکچررز کو بھارت میں آ کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا:”میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں، آئیے، ‘بھارت میں بنائیں، دنیا کے لیے بنائیں’۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ‘سوزوکی’ اور ‘ڈائیکن’ جیسی کامیاب کہانیاں آپ کی بھی ہو سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی اور اختراع پر زور
اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے ٹیکنالوجی اور انوویشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا:”جاپان ایک ‘ٹیک پاور ہاؤس’ ہے اور بھارت ایک ‘ٹیلنٹ پاور ہاؤس’۔”
انہوں نے کہا:”بھارت نے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں جراتمندانہ اور پُرامید اقدامات کیے ہیں۔ جاپان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کی صلاحیت مل کر اس صدی کی ٹیکنالوجی انقلاب کی قیادت کر سکتے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

