پی ایم مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد یو اے ای روانہ، جانیں مکمل پروگرام
United Arab Emirates: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔
یو اے ای(United Arab Emirates) میں پی ایم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان(Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan) سے ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، “PM @narendramodi نے ایک کامیاب دورے کے بعد فرانس کو الوداع کیا۔ یہ دورہ ہند-فرانس کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ وزیر اعظم اب سفر کے اگلے مرحلے کے لیے ابوظہبی کے لیے پرواز میں سوار ہو گئے ہیں۔
PM @narendramodi bids adieu to France following a successful visit that heralded a new chapter in 🇮🇳-🇫🇷 relationship.
PM now emplanes for Abu Dhabi for the next leg of his visit. pic.twitter.com/6PFLI9RdiL
— Arindam Bagchi (@MEAIndia) July 14, 2023
پی ایم مودی نے 2015 میں یو اے ای کا دورہ
پی ایم مودی نے 2015 میں پہلی بار یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ وہ 34 سال بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے پی ایم تھے۔ پی ایم مودی کے دور میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کی دوستی ایک نئی بلندی پر پہنچی ہے۔ متحدہ عرب امارات مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ایک اہم سفارتی شراکت دار بن گیا ہے۔
دو طرفہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنا
مودی متحدہ عرب امارات کے صدراورابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان(Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan) سے بات چیت کریں گے۔
اس دوران وہ دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے توانائی، فوڈ سیکیورٹی، دفاع سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما ایک تاریخی تجارتی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔
یو اے ای میں پی ایم مودی کا ممکنہ پروگرام
10.45 am – آمد
دوپہر 2:10 بجے – رسمی استقبال، وفد کی گفتگو
3.20 بجے دوپہر کا کھانا
4.45 بجے – دہلی کے لیے روانگی
بھارت ایکسپریس