وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو گجرات کے داہود میں ہندوستانی ریلوے کے لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اورکروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج ہی کےدن پہلی بارمیں نے بطور وزیراعظم حلف لیا تھا۔ گجرات کے سبھی لوگوں نے مجھے بہت ہی پیار کے ساتھ آشیرواد دیا اور بعد میں ملک کے کروڑوں لوگوں نے بھی مجھے آشیرواد دینے میں کمی نہیں دکھائی۔
ملک نے ایسے فیصلے کیے ہیں ،جو ناقابل فراموش اور بے مثال ہیں
پی ایم مودی نے مزید کہا، “ان سالوں میں، ملک نے ایسے فیصلے کیے ہیں ،جو ناقابل فراموش اوربے مثال ہیں۔ ان کئی سالوں میں ملک نے دہائیوں پرانی بیڑیاں توڑ دی ہیں، ملک نے ہرشعبے میں ترقی کی ہے، آج ملک مایوسی کے اندھیروں سے نکل کراعتماد کی روشنی میں ترنگا لہرا رہا ہے۔ آج ہم 140 کروڑ ہندوستانی اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ آج کے وقت کا تقاضا ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے جو کچھ بھی درکار ہے، وہ ہمیں ہندوستان میں ہی بنانا چاہیے، یہ آج کے وقت کا تقاضا ہے۔ آج ہندوستان مینوفیکچرنگ کی دنیا میں تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کی ضرورت کے سامان کی پیداوار ہو یا ہمارے ملک میں بنی اشیاء کی دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد، برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج ہندوستان نہ صرف ریلوے، میٹرو اوراس کی ضروری ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے، بلکہ اسے دنیا کو برآمد بھی کرتا ہے۔ ہمارا داہود اس کی زندہ مثال ہے۔
داہود کی الیکٹرک لوکوموٹو فیکٹری
کچھ وقت پہلے یہاں ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا گیا تھا۔ ان میں سب سے شاندارداہود کی الیکٹرک لوکوموٹو فیکٹری ہے۔ میں 3 سال پہلے اس کا سنگ بنیاد رکھنے آیا تھا۔ اب اس فیکٹری میں پہلا الیکٹرک لوکوموٹیو تیارہو چکا ہے۔ آج گجرات نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ گجرات کے 100فیصد ریلوے نیٹ ورک کی برقی کاری مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
