ایزول – پی ایم نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاست میزورم کے عوام کے لیے 9 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پرپی ایم مودی نے تین نئی ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جنہیں میزورم کے عوام کے لیے ایک بڑی ریلوے سہولت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
آج پی ایم مودی اپنے شمال مشرقی ریاستوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں میزورم کے دارالحکومت ایزول پہنچے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ خراب موسم کے باعث وہ عوامی اجتماع میں براہِ راست شریک نہ ہو سکے۔ اس کے باوجود، اُنہوں نے لینگپُئی ایئرپورٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو اپنی محبت اور عزم کا یقین دلایا۔
مودی نے اپنے خطاب میں کہا:میں اس وقت مِیزورم کےلینگپُئی ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خراب موسم کے باعث میں ایزول میں آپ سب کے درمیان موجود نہیں ہو پایا، لیکن میں یہاں سے بھی آپ کے پیار اور محبت کو محسوس کر رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے میزورم کی ترقی کے لیے 8,070 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نئی بیربی-سیرانگ ریلوے لائن کا بھی افتتاح کیا، جو ریاست کو پہلی بار براہِ راست ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ دے گی۔
یہ ریلوے لائن نہ صرف ریاست کی معاشی ترقی کا سبب بنے گی بلکہ دور دراز علاقوں کی بہتر رسائی اور روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


