وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ 31 مئی 2025 کو مدھیہ پردیش کےبھوپال میں دیوی اہلیہ بائی مہیلا بااختیار بنانے کے مہاسمیلن میں شرکت کی اور کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن ہے۔ ہماری فوج نے سینکڑوں کلومیٹر اندر داخل ہو کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا بلکہ انہوں نے ہماری ثقافت پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ دہشت گردوں نے ہندوستان کی ناری شکتی کو چیلنج کیا ہے، یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے لیے موت کا سبب بن گئی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے، جہاں پاکستان کی فوج نے سوچھا تک نہیں تھا وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہماری فوج نے مٹی میں ملا دیا، سندور ہماری روایت کی علامت ہے، اب یہ ہندوستان کی بہادری کی علامت ہے۔
آپریشن سندور ناری شکتی کی طاقت کی علامت ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ “آپریشن سند ور ہماری ناری شکتی کی طاقت کی علامت بن گیا ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ بی ایس ایف نےآپریشن میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، کشمیر سے لے کر گجرات تک بی ایس ایف کی بیٹیاں مورچہ سنبھال رہی تھیں، انہوں نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، بی ایس ایف کی بہادر بیٹیوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کیا، بیٹیوں کی بہادری پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔”
‘لوک ماتا اہلیہ بائی نے کبھی بھی پربھو سیوا اور عوام کی خدمت کو الگ نہیں سمجھا’
پی ایم مودی نے کہا، “250-300 سال پہلے جب ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑاہوا تھا، اس وقت ایسا عظیم کام کرجانے والی کئی نسلیں، اس کے بارے میں بات کریں، کہنا آسان ہے، لیکن کرنا آسان نہیں ہے۔ لوک ماتا اہلیہ بائی نے کبھی بھی پربھو سیوا اور لوگوں کی خدمت کو الگ نہیں سمجھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھ شیولنگ لے کر چلتی تھیں، اس پورے دور میں ریاست کی قیادت کی، کانٹو ں سے بھرا تاج ،۔ لیکن لوک ماتا اہلیہ بائی نے اپنی ریاست کی خوشحالی کو ایک نئی سمت دی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


