وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز دنیا کے معمر ترین میراتھن فوجا سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میری ہمدردیاں اُن کے خاندان اور دنیا بھر میں موجود ان کے بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے انتقال پر تعزیت کی
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا: فوجا سنگھ ایک غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنے خاص انداز اور فٹنس جیسے اہم موضوع کے ذریعے بھارت کے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ وہ شاندار عزم کے مالک ایک بہترین ایتھلیٹ تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا۔ میری دلی تعزیت اُن کے خاندان اور دنیا بھر میں موجود ان کے لاکھوں مداحوں کے ساتھ ہے۔
Fauja Singh Ji was extraordinary because of his unique persona and the manner in which he inspired the youth of India on a very important topic of fitness. He was an exceptional athlete with incredible determination. Pained by his passing away. My thoughts are with his family and…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 15, 2025
سڑک حادثے میں فوجدہ سنگھ کا انتقال
دنیا بھر میں معروف ایتھلیٹ اور سب سے معمر میراتھن رنر فوجدہ سنگھ کا انتقال ایک سڑک حادثے میں ہوا۔ 114 سالہ فوجا سنگھ پیر کی صبح سیر کے لیے نکلے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی تھی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
شدید زخمی ہونے پر فوجاسنگھ کو فوراً جالندھر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی جالندھر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مفرور ڈرائیور کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کے ساتھ عینی شاہدین سے بھی پوچھ تاچھ کی۔
فوجا سنگھ کا جنم 1 اپریل 1911 کو پنجاب کے ضلع جالندھر کے گاؤں بیاس پنڈ میں ہوا تھا۔ وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے اور بچپن میں جسمانی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے پانچ سال کی عمر تک چل نہیں سکتے تھے، لیکن انہوں نے اپنی غیر معمولی قوت ارادی سے اس کمزوری کو اپنی طاقت بنا لیا۔ بچپن سے ہی دوڑنے کا شوق رکھنے والے فوجا سنگھ پر 1947 کی بھارت-پاکستان تقسیم کا گہرا اثر ہوا۔
انہوں نے 2011 میں، جب ان کی عمر 100 سال تھی، ٹورنٹو میراتھن کو 8 گھنٹے، 11 منٹ اور 6 سیکنڈ میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ وہ دنیا کے پہلے 100 سالہ میراتھن رنر بنے، جس سے انہیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


