Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bihar Visit: وزیر اعظم مودی کا بہار دورہ، ریاست کو ملیں گے دو بڑے تحفے، ملک کا سب سے چوڑا 6 لین پل – گنگا پر تاریخی تعمیر

سب سے اہم سوغات ہے گنگا ندی پر بنا ملک کا پہلا اور سب سے چوڑا چھ لین والا پل۔ یہ پل موکاما کے اوٹا سے لے کر بیگوسرائے کے سمر یا کے درمیان گنگا پر بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج گیا (بہار) سے ریاست کو دو بڑی ترقیاتی اور ثقافتی سوغاتیں دینے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں بہار کو جدید انفراسٹرکچر اور بدھ مت سے جڑے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے والی اسکیموں کا تحفہ ملے گا۔

ملک کا سب سے چوڑا 6 لین پل – گنگا پر تاریخی تعمیر

سب سے اہم سوغات ہے گنگا ندی پر بنا ملک کا پہلا اور سب سے چوڑا چھ لین والا پل۔ یہ پل موکاما کے اوٹا سے لے کر بیگوسرائے کے سمر یا کے درمیان گنگا پر بنایا گیا ہے۔یہ پل جدید ترین “ایکسپینشن کیبل ٹیکنالوجی” سے تیار کیا گیا ہے۔

اس پل سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان آمدورفت میں زبردست سہولت ہوگی اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

سمر یا دھام – رام دھاری سنگھ دنکر کی جنم بھومی

یہ پل سمر یا دھام سے شروع ہوتا ہے، جو مشہور شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کا جائے پیدائش ہے۔یہ نیا پل پرانے دو لین ریل سڑک پل “راجندر سیٹو” کے متوازی بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی دوسری سوغات: بدھ سرکٹ ٹرین

پی ایم مودی بہار کو دوسری بڑی سوغات کے طور پر بدھ سرکٹ ٹرین کا آغاز بھی کریں گے، جو بدھ مت کے اہم مقامات کو آپس میں جوڑے گی۔ یہ ٹرین ویشالی سے شروع ہو کر نالندہ، راجگیر، گیا اور پھر کوڈرما (جھارکھنڈ) تک جائے گی۔

راستے میں بدھ مت سے جڑے تمام تاریخی اور مذہبی مقامات شامل کیے گئے ہیں۔

سیاحت، ثقافت اور روحانیت کو فروغ

ویشالی، نالندہ، راجگیر اور گیا – یہ سب بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے عالمی سطح پر اہم مقامات ہیں۔یہاں ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین آتے ہیں۔

بدھ سرکٹ ٹرین کے ذریعے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا، بلکہ بہار اور جھارکھنڈ کی ثقافتی پہچان کو عالمی پلیٹ فارم پر نئی طاقت ملے گی۔

بہار کی روحانی ڈپلومیسی کو نئی توانائی

وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ ہے، بلکہ یہ بہار کی روحانی، ثقافتی اور بین الاقوامی ڈپلومیسی کو بھی ایک نئی سمت دینے والا قدم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read