Bharat Express DD Free Dish

Hindi Diwas 2025: پی ایم مودی سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں نے دی ہندی دیوس کی مبارکباد، زبان کی اہمیت پر دیا زور

پی ایم مودی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا: آپ سب کو ہندی دیوس پر دل کی گہرئیوں سےمبارکباد۔ ہندی صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت اور اقدار کا زندہ ورثہ ہے۔

پی ایم نریندر مودی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے ہندی دیوس کے موقع پر ہم وطنوں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ آج یعنی 14 ستمبر کو بھارت میں ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر اپنانے کی یاد میں ہندی دیوس منایا جاتا ہے۔
پی ایم مودی نے دی مبارکباد


پی ایم مودی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا: آپ سب کو ہندی دیوس پر دل کی گہرئیوں سےمبارکباد۔ ہندی صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت اور اقدار کا زندہ ورثہ ہے۔ اس موقع پر آئیے ہم سب مل کر ہندی سمیت تمام بھارتی زبانوں کو مالا مال بنانے اور انہیں فخر کے ساتھ آنے والی نسلوں تک پہنچانے کا عہد کریں۔ عالمی سطح پر ہندی کی بڑھتی ہوئی عزت ہم سب کے لیے فخر اور ترغیب کا باعث ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ کا ویڈیو پیغام


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندی دیوس پر ایک ویڈیو پیغام میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ ملے ہوئے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ امت شاہ نے کہا: اس سال کا ہندی دیوس ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے لسانی تنوع کا احترام کرتے ہوئے ہندی کی قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے والے کردار پر بھی زور دیا۔
وزیرِ داخلہ نے گزشتہ دس برسوں میں ہندی اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے مودی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے ایک نئے AI پر مبنی ترجمہ پورٹل کا اعلان بھی کیا، جو ہندی اور بھارتی آئین کی آٹھویں جدول میں شامل تمام زبانوں کے درمیان باآسانی ترجمہ کی سہولت فراہم کرے گا۔
بی جے پی صدر جے پی نڈانے ہندی دیوس پر مبارکباد دی
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی ہندی دیوس کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور ہندی کو ہماری جذباتی اظہار کا طاقتور ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ہندی نے ملک کی متنوع ثقافت اور سماج کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ مذہبی کتابوں، ادب اور موسیقی کے ذریعے یہ زبان ہمیشہ ہمارے اظہار کا وسیلہ رہی ہے۔ آزادی کی جدوجہد سے لے کر آج تک ہندی عوام کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر ہندی اور ملک کی تمام زبانوں کی ترقی کا عہد کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read