Bharat Express DD Free Dish

Prashant Kishor calls for change in Bihar: پرشانت کشور نے ’’بہار بدلاؤ یاترا‘‘ کا اعلان کیا، کہا-بہار میں تبدیلی کی آندھی کے سامنے ٹک نہیں پائے گی این ڈی اے حکومت

انھوں نے کہا کہ ’’ہماری مہم کسی مخصوص چہرے یا سیاسی تنظیم کی تبدیلی کے لیے نہیں بلکہ ریاست اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔‘‘

تصویر: پی ٹی آئی

جن سوراج پارتی کے سربراہ پرشانت کشور نے جمعہ کو کہا کہ بہار اگلے چھ مہینوں میں بڑی تبدیلیوں کا مشاہد کرے گا، کیوں کہ نئے سیاسی نظریہ کے ساتھ جن سوراج پارٹی ریاست میں حکمراں این ڈی اے کا متبادل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو جن سوراج پارٹی کے قیام کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ریلی ’’بہار بدلاؤ ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اب یہ تبدیلی ہر جگہ نظر آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری مہم کسی مخصوص چہرے یا سیاسی تنظیم کی تبدیلی کے لیے نہیں بلکہ ریاست اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہار نہ تو لالو دور میں واپس جانا چاہتا ہے جو ظلم اور لاقانونیت کا مترادف ہے اور نہ ہی کھوکھلے وعدوں پر مبنی موجودہ حکومت کی طرف۔ ہم اس ریلی میں یہ عہد کرتے ہیں کہ بہار کو ایک خود انحصار اور ’باعزت‘ ریاست بنائیں گے۔ لوگوں کی بہتری کے لیے تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘

انتظامیہ پر لگایا ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام

دریں اثنا پرشانت کشور نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گاندھی میدان میں ہونے والی اس ریلی میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع تھی، لیکن ٹریفک کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ حامی ریاستی دارالحکومت کے باہر مختلف مقامات پر پھنسے رہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پارٹی کے حامیوں کو انتظامیہ نے ریاستی دارالحکومت کی سرحدوں پر روک دیا تاکہ وہ ریلی میں شریک نہ ہو سکیں۔

کشور نے اگلے 10 دنوں کے اندر ہر پنچایت اور بلاک تک پارٹی کی پہنچ کے لیے ’’بہار بدلاؤ یاترا‘‘ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا،’’بہار میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ اب تبدیلی کی آندھی چل رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہار کے لوگوں نے آر جے ڈی کے دور حکومت کے ’جنگل راج‘ کو ختم کر دیا، تو وہ نتیش کمار کی بدعنوان حکومت کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read