Lok Sabha Election 2024: پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری، کشمیر سے کنیا کماری تک ووٹروں میں جوش و خروش
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ سے زیادہ ووٹر ہیں۔ ان میں 8.4 کروڑ مرد اور 8.23 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔ ان میں سے 35.67 لاکھ ووٹر ہیں جو پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
MP Lok Sabha Election 2024: مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم نے ووٹنگ سے متعلق مسلمانوں سے کی خاص اپیل، نماز جمعہ کا بھی کیا ذکر
مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے کے لیے 6 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں جبل پور، سدھی، بالاگھاٹ، منڈلا، چھندواڑہ اور شہڈول شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ایک کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار 636 ووٹر کل پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔
LOK SABHA ELECTIONS 2024: لوک سبھا انتخابات میں حاشیے پر مسلمان،پچھلے 20 سالوں میں پہلی بارسب سے کم مسلم امیدواروں کو ملا ٹکٹ
سال 2004میں 34 مسلمان لوک سبھا جیت کر پارلیمنٹ پہنچے، جب کہ 2009 میں یہ تعداد 30 تھی، لیکن 10 سالوں میں اس تعداد میں کمی آئی ہے۔گزشتہ 2004میں این ڈی اے اتحاد نے تقریباً 20 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا۔ یو پی اے کی طرف سے 50 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔
Delhi Liquor Policy Case: ضمانت کیلئے جیل میں مٹھائی اور آم کھارہے ہیں اروند کجریوال:ای ڈی نے عدالت میں دیا بیان
سی ایم اروند کجریوال کے وکیل ویویک جین نے ای ڈی کے وکیل کے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان میڈیا کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اروند کجریوال کی فاسٹنگ شوگر 243 تھی، جو بہت زیادہ ہے۔ انہیں صرف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے۔
UP Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی کمی کو محسوس کررہے ہیں اکھلیش، ایس ٹی حسن سے متعلق سماجوادی رہنما کا بڑا بیان
بی جے پی کے پاس ملک کے لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ آئین بچانے کے لیے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اس لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر میں صرف گاؤں کے بچے ہی آتے تھے، بی جے پی نہیں چاہتی کہ گاؤں کے خاندانوں کے بچے فوج میں بھرتی ہوں۔
Ghulam Nabi Azad backs out of Lok Sabha polls: غلام نبی آزاد نے آخری وقت میں الیکشن نہ لڑنے کا کیا اعلان، اننت ناگ سیٹ سے اپنا نام لیا واپس
بی جے پی کے امیدوار کھڑا نہ کرنے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں اپنی شکست کا احساس ہے، اس لیے وہ مقابلہ نہیں کر رہی ہے۔
Rahul Gandhi On BJP: کانپ رہے تھے پی ایم مودی کے ہاتھ، جب الیکٹورل بانڈ پر کررہے تھے بات، راہل گاندھی کا بی جے پی پر نشانہ
راہل گاندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی الیکٹرول بانڈ کی اسکیم کو روک دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے ۔وہیں بی جے پی نے ان لوگوں کے خلاف تمام کارروائی روک دی جن سے انہوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی تھی۔
Lok Sabha Election 2024:ملک میں بھاری اکثریت سے بن سکتی ہے این ڈی اے حکومت، انڈیا الائنس اور این ڈی اے کا ووٹ فیصد کیا ہو سکتا ہے؟
کچھ نیوز چینل کے ذریعے کئے گئے ووٹر سروے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) لوک سبھا انتخابات میں بڑی جیت درج کر سکتا ہے۔
Land Scam Case: جھارکھنڈ اراضی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی کارروائی، چھاپے کے بعد جے ایم ایم لیڈر سمیت چار افراد گرفتار
جانچ ایجنسی نے جنوری میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سورین کے خلاف رانچی میں 8.86 ایکڑ اراضی کے حصول سے متعلق معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Mukhtar Ansari: مختار انصاری کی موت کے معاملے میں اہل خانہ بڑی کارروائی کر سکتے ہیں، عمر انصاری کے اس قدم پر سب کی نظریں
درخواست میں مختار انصاری کی موت کی حقیقت سامنے لانے کی استدعا کی جائے گی۔ بیٹے عمر انصاری کی مختار انصاری سے آخری گفتگو کی آڈیو بھی بطور ثبوت پیش کی جائے گی۔





