Bharat Express

MCD Mayor Election Today: دہلی کو نہیں ملا نیا میئر ؟تیسری بار ملتوی ہوا الیکشن

میٹنگ میں میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ممبران کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، لیکن میئر الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی (آپ) نے پروٹیم کو ایک خط لکھا ہے

تین ناکام کوششوں کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بدھ کو ملے گا نیا  دہلی کا نیا میئر

MCD Mayor Election Today:دہلی ایم سی ڈی کے میئر اور ڈپٹی میئر سمیت اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے ۔ اس سے قبل ہنگامہ آرائی کے باعث دو بار الیکشن نہیں ہو سکے تھے اور اب تیسری باری بھی ملتوی ہوگیا۔دہلی کے میئر کے انتخاب کے سلسلے میں ایم سی ڈی ہاؤس کی میٹنگ تیسری بار ملتوی ہوگئی ہے۔  اے اے پی کی شیلی اوبرائے اور بی جے پی کی ریکھا گپتا میئر کے عہدے کے لیے میدان میں تھیں۔

اس میٹنگ میں میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ممبران کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جانے تھے، لیکن میئر الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی (آپ) نے پروٹیم کو ایک خط لکھا ہے۔ عام آدمی پارٹی  نے پروٹیم اسپیکر ستیہ شرما کو لکھے گئے خط میں، AAP کونسلروں  سے اپیل کی ہے کہ وہ ایل جی ونے سکسینہ کے نامزد کردہ ایلڈرمین کونسلروں کو ووٹنگ کا حق نہ دیں۔

آدمی پارٹی کے تمام 135 کونسلروں نے ایم سی ڈی کے پروٹیم اسپیکر کو یہ خط لکھا ہے۔ AAP کونسلروں نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نامزد کونسلروں کو آج ہونے والے میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر پابندی لگائی جائے۔ اے اے پی کے تمام 134 کونسلروں نے ایم سی ڈی کے پریزائیڈنگ آفیسر ستیہ شرما کو لکھے خط میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میںایلڈر میٹ  کےکو ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈت ایم سی ڈی میئر کے انتخابات میں اپنے ناپاک منصوبوں  کو انجام دے سکتے ہیں۔

اس سے قبل 6 اور 24 جنوری کو ہونے والی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دہلی کے میئر کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا، دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 4 دسمبر کو ختم ہوئے تھے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج کا اعلان 7 دسمبر کو ہوا تھا۔ 15 سال بعد ووٹروں نے بی جے پی کو ایم سی ڈی کے اقتدار سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 -بھارت ایکسپریس